Categories: قومی

این ڈی اے کے امتحان میں اب خواتین بھی حصہ لے سکیں گی ، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین نیشنل ڈیفنیس اکیڈمی کے داخلہ امتحان میں شامل ہوسکتی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجے کشن کول اور رشی کیش رائے کی بینچ نے بدھ کو کش کالرا کے ذریعہ دائر عرضی پر این ڈی اے ایگزام کو لے کر عبوری حکم دیا ۔ عرضی می خواتین امیدواروں کو این ڈی اے ایگزام میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو امتحان میں نہ بیٹھنے دینا آئین ہند کے آرٹیکل 14 ، 15 ، 16 اور 19 کی خلاف ورزی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عرضی میں کہا گیا ہے کہ افسران بارہویں امتحان پاس غیر شادی شدہ مرد امیدواروں کو نیشنل ڈیفینس اکیڈمی اینڈ نیوی اکیڈمی کے امتحان میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں ، لیکن اہل اور خواہش مند خواتین امیدواروں کو امتحان دینے کی اجازت جنس کی بنیاد پر نہیں دیتے ہیں ۔ اس میں آئین کے تحت کوئی مناسب وجہ نہیں بتائی جاتی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عدالت میں عرضی گزار کا موقف سینئر ایڈووکیٹ چنمئے پردیپ شرما نے ایڈووکیٹ موہت پال ، سنینا اور عرفان حسیب کے ساتھ پیش کیا ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اہل اور خواہش مند خاتون امیدواروں کو ان کی جنس کی بنیاد پر نیشنل ڈیفینس اکیڈمی میں داخلہ کے مواقع سے محروم کیا جارہا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عرضی میں کہا گیا ہے کہ 10+2 سطح کی تعلیم حاصل کرنے والی خاتون امیدواروں کو ان کی جنس کی بنیاد پر نیشنل ڈیفینس اکیڈمی میں امتحان دینے کے موقع سے محروم کردیا جاتا ہے ، جس کے نتیجہ میں خاتون امیدواروں کیلئے داخلہ پانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے جب کہ مساوی تعلیم حاصل کرنے والے مرد امیدواروں کو امتحان دینے کا موقع ملتا ہے ۔ اہل پائے جانے کے بعد وہ این ڈی اے میں شامل ہوجاتے ہیں ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago