Categories: قومی

خود انحصار بھارت کے لیے کام کریں آئی آئی ایم کے طالب علم: نریندر مودی

خود انحصار بھارت کے لیے کام کریں آئی آئی ایم کے طالب علم: نریندر مودی

بھونیشور / سنبل پور ، 02 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

اوڈیشہ کے علاقوں میں معدنیات سے لے کر سیاحت ، ٹیکسٹائل اور دیگر تمام علاقوں کے لیے سنبل پور کا علاقہ بہت مالا مال ہے ۔ اس علاقے میں لوکل کو گلوبل بنانے کے لیے ، آئی آئی ایم کے نوجوان ساتھی نئے اور جدید طریقوں کو اپنائیں۔

یہ طلبا خود انحصار بھارت کی سمت میں کام کریں۔ ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے سنبل پور میں آئی آئی ایم کے مستقل کیمپس کے افتتاح کے موقع پر یہ بات کہی۔

وزیر اعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کا آغاز جئے جگناتھ اور جئے ماں سملیشوری کو پرنام کر نے کے ساتھ شروع کیا۔ انہوں نے اوڑیہ زبان میں عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس آئی آئی ایم کے نئے مستقل کیمپس کے سنگ بنیاد کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کے نوجوانوں کی صلاحیت کو تقویت بخشنے کے لئے بھی یہ بنیاد رکھی گئی ہے ۔

یہ اڈیشہ کی عظیم ثقافت اور وسائل کی شناخت کو بڑھا کر مینجمنٹ کی دنیا میں اوڈیشہ کی نئی کامیابی دلانے والا ثابت ہوگا ۔

آئی آئی ایم سنبل پور مستقل کیمپس کا تحفہ

انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دہائیوں میں ایک رجحان دیکھاہے۔باہر بنے ملٹی نیشنلز بڑی تعداد میں آئے ہیں۔ نئے نئے ملٹی نیشنلوں کی تشکیل کا ایک بہتر دور سامنے آیا ہے۔

آج کے اسٹارٹ اپ ہی کل کے ملٹی نیشنلس ہیں۔ ٹیئر2 اور ٹئیر 3 شہروں میں زیادہ تعداد میں اسٹارٹ اپ مل رہے ہیں۔ ان کے لیے بہترین منیجر چاہیے ۔ بھارت کی کمپنیوں کو نئی بلندی دینے میں یہ اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ بحران کے باوجود کھیتی باڑی سے لے کرگلیشیروں کے علاقے تک اسٹارٹ اپ کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔نئے امکانات کے لیے خود کو تیار کرنا ہے ۔

نوجوانوں کے سر پر بڑی ذمہ داری

اسے بھارت کی امیدوں اور خواہشوں سے جوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ برانڈ انڈیا کو نئی شناخت دلانے کی ذمہ داری ہم پر خاص طور پر نوجوانوں پر ہے ۔مینجمنٹ اسکل دکھاتے ہ وئے تمام کے اشتراک پر زور دینا ہے ۔ جو ترقی میں پچھڑ گیا ہے نہیں آگے لانا ہے ۔

آئی آئی ایم کے بننے کے بعد اس علاقے میں یہ ایک بڑا تعلیمی ہب بن گیا ہے ۔یہاں کے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مینجمنٹ اسکل بڑا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

سنبل پور ٹیکس ٹائیل کی وجہ سے کافی مشہور ہے

سنبل پوری ٹیکسٹائل ملک ،بیرون ملک میں معروف ہے ۔آئی آئی ایم کے طلبہ و طالبات کے لئے سنبل پور کو لوکل کو ووکل بنانا ایک بڑی ذمہ داری رہے گی۔ یہاں نئے آئیڈیاز پر آئی آئی ایم کے طلبہ و طالبان کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 تک ملک میں 13 آئی آئی ایم تھے جب کہ آج اس کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ طلبا کو چیلنجوں کو بھی سمجھنا ہوگا۔

پروگرام میں گورنر پرو فیسر گنیشی لال ، وزیر اعلی نوین پٹنائک ، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان ، پرتاپ سڑنگی اور ا دارے کے عہدیدار شامل تھے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago