سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 لاگو
نئی دہلی، 12 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
دہلی میں جمنا ندی کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چل رہی ہے۔ جمنا کے پانی کی سطح 207.55 میٹر تک پہنچ گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی 45 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ پشتہ ٹوٹنے سے گاؤں گڑھی منڈو ڈوب گیا، جیت پور اور مٹھا پور بھی ڈوبنے کے دہانے پر ہیں۔
دہلی پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر دہلی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
جانکاری کے مطابق لال قلعہ کے قریب پرانے لوہے کے پل سے ریل اور گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ جمنا کے پانی نے نشیبی علاقوں کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ 1978 میں جمنا میں پانی کی سطح سب سے زیادہ تھی جو 207.49 کے قریب تھی۔ یمنا میں سیلاب کے دوران راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے 45 کشتیاں تعینات کی گئی ہیں۔
جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج شام 4 بجے اعلیٰ افسران کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…