قومی

یوگی حکومت نے ایوان میں 33 ہزار 700 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ پیش کیا، کیا بجٹ میں خاص؟

 اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں پیر کو پہلے دن ریاستی حکومت نے  مالی  برس  23۔2022 کے لیے 33 ہزار 769 کروڑ روپے کا ضمنی بجت پیش کیا۔

وزیر خزانہ سریش کھنہ نے سپلیمنٹری گرانٹس کا مطالبہ قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے قانون ساز کونسل میں ضمنی بجٹ پیش کیا۔

ضمنی بجٹ میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے صنعتی ترقی کے لیے 8,000 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ اسمارٹ سٹی مشن کے لیے 899 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ روڈ فنڈ کے تحت سڑکوں کی تعمیر پر  1000 کروڑ روپے   خرچ کیا جائے گا۔ یوپی کو ایک  ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے  لکھنؤ میں ہونے والے گلوبل انویسٹرس سمٹ کے لیے 296.56 کروڑ روپے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ انکیوبیٹروں کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس کو منظم کرنے کے لیے 100 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سریش کھنہ نے سپلیمنٹری گرانٹس کو ہاؤس  میں  رکھتے ہوئے کہا کہ مجوزہ سپلیمنٹری مطالبات  3378954.67 لاکھ روپے ہے جس میں ریونیو اکاؤنٹ 1375684.28 لاکھ روپے اور کیپٹل اکاؤنٹ 2001270.39 لاکھ روپے ہے۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے انتقال کو ملک اور ریاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ ضمنی بجٹ پیش کرنے کے لیے پیر کی صبح وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago