Categories: فکر و نظر

انڈین یونین مسلم لیگ نے شعیب آفتاب کو چیک اور تمغہ دیکر حوصلہ افزائی کی

<h3 style="text-align: center;">انڈین یونین مسلم لیگ نے شعیب آفتاب کو چیک اور تمغہ دیکر حوصلہ افزائی کی</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی، 2نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش اور یوتھ لیگ نے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (NEET) میں اعلی نمبرات حاصل کرنے والے اوڈیشہ کے شعیب آفتاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمغہ اور چیک حوالہ کیا۔ آفتاب نے 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے، 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کی ہے۔ دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے نیٹ 2020 کے ٹاپر شعیب آفتاب سے بات کی اور ان کی حیرت انگیز کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ان کے آگے کیریئر کی روشن امید کی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چیک اور تمغہ دیا۔اس موقع پر شعیب آفتاب بہت خوش ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔مذکورہ پروگرام تال کٹورہ گیٹ کے سامنے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ پی کے کنہالی کٹی کے کوٹھی پر منعقد ہوا۔
مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور کامیابی کا راز اس بات پربھی منحصر ہے کہ اس قوم کو لائق و فائق نوجوان میسر ہوں، ہندوستانی مسلمانوں کا مسئلہ صرف سیاسی بے وزنی نہیں بلکہ معاشی بد حالی اور تعلیمی پستی بھی ہے۔ اگر کوئی قوم باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوان سے محروم ہو تو جہاں اس قوم کی ترقی اور کامیابی کے راستے مسدود ہوجاتے ہیں،وہیں اس کی زبوں حالی اور پسماندگی کے سلسلے بھی دارز سے دراز تر ہوجاتے ہیں۔ با خبر اور تعلیم یافتہ نوجوان نسل کسی کی طرف سے دعوت ملنے کا انتظار کئے بغیر میدانِ عمل میں کود جائیں اور اپنی وسعت بھر کوشش سے مثبت تبدیلی کے لئے تگ و دو میں لگ جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں میں یہ جذبہ پیدا ہوگیا تو مستقبل میں ہم انقلاب بپا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اس موقع پر خرم انیس عمر جنرل سکریٹری آل انڈیا،شیخ فیصل حسن جنرل سکریٹری دہلی پردیش،آسام کے مہمان خصوصی مولانا فرید الدین چودھری،فیض احمد،آصف رضا،فیصل بابو،سی کے زبیر یوتھ لیگ آل انڈیاجنرل سکریٹری صدر،معین الدین انصاری نائب صدر،محمد نظام،نورالشمس،آصف انصاری،مفتی فیروز الدین مظاہری سکریٹری،عبدالحمید انصاری خزانچی،محمد زاہد نائب خزانچی،مدثر الحق،شہزااحمد یوتھ کنوینر،اتیب خان،کنوینر،محمد غازی،محمد اظہر،ارشدخان،شفیق احمد اورنبیل احمد،مصطفی،ایچ آر خان،طارق ابرار،مولانا رحمت اللہ،شہزاد،ارشاد احمد وغیرہ شامل ہوئے۔</p>
<p style="text-align: right;"></p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago