ذات اور مذہب پر کوئی لڑائےتو ہوشیار رہیے گا ، اس لیڈر سے پوچھیے گا ہمارا روزگار کہاں ہے:تیجسوی

پٹنہ ، 26 اکتوبر

آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادو نے کہا کہ اگر کوئی مذہب،ذات کے نام پر لڑائے تو اس سے ہوشیار رہیے گا اور پوچھیے گا ہمارا روزگار کہاں ہے؟ 10 نومبر کے بعد سے نوکری ملنی شروع ہوجائے گی۔ یہ صرف ملازمت نہیں ہوگی بلکہ مکمل اور مستحکم سرکاری ملازمت ہوگی۔ اس کے لیے انہوں نے عہد لیا ہے اور کابینہ کے پہلے اجلاس میں اس سے متعلق کام کریں گے۔ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کو لے کراپوزیشن لیڈر مہا گٹھ بندھن سے کانگریس امیدوار اجیت شرما کے حمایت میں پیر کی دوپہر بھاگلپور کے ناتھ نگر واقع سی ٹی ایس چرچ میدان میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ 10 لاکھ لوگوں کو سرکاری ملازمت دیں گے۔ دوسری ملازمت نئی صنعتوں سے آئے گی وہ الگ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنے گی تو کسی بھی فارم کو پرُ کرنے کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہے اور نوجوانوں کو امتحان مرکز پر جانے کے لیے کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔کہا کہ ہم ٹھیٹھ بہاری ہیں جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔ سرجن گھوٹالہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ملزم گھوم رہے ہیں۔ نتیش کمار نے ملزم کو سزا نہیں د لائی بلکہ اس کی حفاظت کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے اور بلاک میں کام کرانے کےلیےرشوت دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ بہت مختصر تقریر میں تیجسوی یادو نے اجیت شرما کومبارکباد دیتے ہوئے اسٹیج سے اترے اور پھر دوڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر تک پہنچے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں تیرہ مقامات پر جلسے کرنا ہے اس لیے بہت کم وقت ہے۔نقابت کے فرائض آرجے ڈی کے لیڈر چکرپانی ہمانشونے انجام دیا۔ ان کے علاوہ کانگریس کے ضلع صدر پرویز جمال سمیت مہاگٹھ بندھن کے دیگر لیڈران موجود تھے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…