<h3 style="text-align: center;">گرانٹ روڈ ریلوے اسٹیشن پر نو تعمیر شدہ فٹ اوور برج مسافروں کے لیے کھول دیا گیا</h3>
<p style="text-align: right;">ممبئی ، 29 اکتوبر ، (انڈیا نیرٹیو )</p>
<p style="text-align: right;">مسافروں کی سہولت کے لیے مغربی ریلوے کی جانب سے اس کے مضافاتی ریل سیکشن پر زیادہ سے زیادہ فٹ اوور پل ، ایسکلیٹر اور لفٹ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کوششیں پلوں کے رکھ رکھاﺅ اور بھیڑ جیسے مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے تازہ کارنامے کے ایک حصے کے طور پر ، مغربی ریلوے کے گرانٹ روڈ اسٹیشن پر جنوبی سمت میں ایک نو تعمیر شدہ 10 میٹر چوڑا فٹ اوور پل مسافروں کے استعمال کے لیے کھول دیا گیا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">مغربی ریلوے کے چیف تعلقات عامہ کے افسر سمت ٹھاکر کے مطابق ، نئی ایف او بی 39 میٹر لمبی ہے اور اس کی چوڑائی 10 میٹر ہے۔ اس ایف او بی کی تعمیرکی لاگت تقریبا 5.30 کروڑ روپے ہے۔ یہ اضافی ایف او بی کام ممبئی ریلوے ڈویلپمنٹ کارپوریشن ( ایم آر وی سی) نے کیا ہے۔ اس نئی ایف او بی کا کام 22 اکتوبر 2020 کو مکمل ہوا ہے۔ یہ نیا ایف او بی مسافروں کے لئے بہت آسان ہے ، کیونکہ یہ اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ مشرق کی سمت ایم سی جی ایم اسکائی واک سیڑھی اور ایسکلیٹر کو جوڑتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس ایف او بی کے لئے دو اسپینوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ، لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے ، اس منصوبے کو تبدیل کر دیا گیا اور پھر ایک واحد اسپان ایف او بی کو متبادل بنیادوں پر بنایا گیا۔</p>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…