فکر و نظر

بزم تحفظ اردو کی جانب سےاحمد ایجوکیشنل ہال میں ماہانہ طرحی نشست منعقد

فتح پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ شب بزم تحفظ اردو کی جانب سے ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد احمد ایجوکیشنل ہال میں ہوا۔جس کی صدارت حاجی محمد اعجاز انصاری نے کی اور نظامت کے فرائض احمد سعید حرف نے انجام دیے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید عاطف حسین زیدی ( چاند) نے شرکت کی۔ حسان ساحر کی طرحی نعت پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔

نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔

یہ تو موجود ہیں سبھی لیکن

بزم میں آپ ہی کا چرچا ہے

احمد سعید حرف

کھیت سوکھا تھا اب بھی سوکھا ہے

ابر دریا میں جا کے برسا ہے

حسن نعیمی

بھیڑ عشاق کی اکٹھا ہے

کیا دریچے میں چاند نکلا ہے

حسان ساحر

ذہن میں جب سمٹتے ہیں الفاظ

تب کہیں ایک شعر ہوتا ہے

شاداب انور

کتنا مشکل بیان کرنا ہے

ایک اک لمحہ کیسے گزرا ہے

عتیق فتحپوری

قید معصوم اور بری قاتل

عدل منصف عجب تمہارا ہے

حسیب یاور

تم کو رنگین میں جو لگتا ہوں

یہ تمہاری نظر کا دھوکا ہے

محفوظ فتحپوری

اشک آنکھوں میں آ ہی جاتے ہیں

کوئی اپنوں سے جب بچھڑ تا ہے

سلمان فتحپوری

نشست میں خاص طور پر موجود لوگوں میں صحافی غفران انصاری،جاوید یوسف،حسان واصف،فیض عالم انصاری، پپو ملک،شاہد صدیقی،اکرم انصاری،ابو درداء انصاری،کے نام قابل ذکر ہیں۔

آخر میں صدر بزم احمد سعید حرف نے تمام شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ بزم کی اگلی طرحی نشست 28 مئی بروز اتوار مصرع طرح (کہنے کو اس کا شہر تو شہر امان تھا) پر ہوگی۔

قافیہ – امان ،جہان، نشان وغیرہ

ردیف – تھا

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago