فکر و نظر

بارہ بنکی: ادبی تنظیم بزم افقر کی ماہانہ طرحی نشست منعقد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

ضلع کی سب سے قدیم ادبی تنظیم بزم افقر کی ماہانہ طرحی نشست شیخ فرزند علی میموریل اسکول میں صدر بزم رہبر تابانی دریابادی کی صدارت اور صغیر نوری کی نظامت میں ہوٸی۔ بطور مہمان خصوصی سماجی کارکن طارق جیلانی نے شرکت کی۔

بزم کے جنرل سکریٹری رضوان انصاری کے سانحہ ارتحال کے بعد یہ عہدہ خالی تھا جس کو پر کرنے کے لئے بزم کے دیگر اراکین بشمول صدر رہبر تابانی نے فعال ادبی شخصیت ارشاد بارہ بنکوی کے نام نامی کی تجویز پیش کی جس کو سبھی نے اتفاق رائے سے منظوری دی۔ نو منتخب جنرل سکریٹری ارشاد بارہ بنکوی کی اراکین بزم نے گل پوشی کی۔

 سرپرست طارق جیلانی نے یہ تجویز پیش کی کہ بزم کی چند نشستوں کو مضافات میں منتقل کیا جائے تاکہ نئے شعرا میں ادبی مصرعہ طرح’دنیا میں کوئی آپ سا دیکھا تو نہیں ہے‘ پر طبع آزمائی کرنے والے شعراکے پسند کیے گئے اشعار پیش قارئین ہیں۔

آسان نہیں آگ کے دریا سےگزرنا

حق گوئی کوئی کھیل تماشا تو نہیں ہے

رہبر تابانی دریابادی

ہم خاک نشینوں کی یہی بات ہے اچھی

دستار کے چھن جانے کا رونا تو نہیں ہے

شعیب انور

غربت کے ستائے ہوئے بچے ہیں مرے ساتھ

ہمراہ مرے کوئی کھلونا تو نہیں ہے

صغیر نوری

آگے نہ سفر ہے نہ سفر کا کوئی امکان

منزل ہے مری جان تو رستہ تو نہیں ہے

سلیم صدیقی

منزل کی شکایت میں مرے پاؤں کا چھالا

رویا ہے مگر پھوٹ کے رویا تو نہیں ہے

ارشاد بارہ بنکوی

جگنو ہی سہی گھر میں اندھیرا تو نہیں ہے

دیپک کی طرح بجھنے کا خطرہ تو نہیں ہے

ظفر دریا بادی

اک ٹھیس جو لگنے سے بکھر جائے زمیں پر

یہ دل ہے مرا دوستو شیشہ تو نہیں ہے

اسلم سیدنپوری

اس شخص کے حالات پہ انگلی نہ اٹھاؤ

بھوکا ہے مگر آپ سے کہتا تو نہیں ہے

نفیس بارہ بنکوی

آ چاند ستارےترے قدموں میں بچھا دوں

کہتے ہیں سبھی پر کوئی کرتا تو نہیں ہے

سلیم ہمدم ردولوی

بس خواب میں آتے ہی مہک اٹھی فضایئں

جس شہر کو دیکھا وہ مدینہ تو نہیں ہے

آدرش بارہ بنکوی

جس شخص کے کردارکے پڑھتے ہو قصیدے

اس شخص کا کردار بھی اچھا تو نہیں ہے

شمیم بارہ بنکوی

دشمن تھے جو کل آج مرے ساتھ کھڑے ہیں

یہ میری دعاؤں کا نتیجہ تو نہیں ہے

سفیان بارہ بنکوی

اس کے علاوہ عدیل منصوری، ڈاکٹر فرقان اور رضوان علی نے بھی شرکت کی۔ نو منتخب جنرل سکریٹری ارشاد بارہ بنکوی نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بزم کی آئندہ نشست مصرعہ طرح ’بےسبب ہم گلا نہیں کرتے‘ پر ہوگی۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago