کشمیر میں خشک موسم جاری سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری

Dry weather continues in Kashmir. Cold winds continue

سری نگر، 02 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وادی کشمیر میں خشک موسم کے چلتے رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے سرد ہواؤں کا سلسلہ برابر جاری ہے۔

حالاں کہ دیکھا جائے تومحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر میں 2 جنوری سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کی وجہ سے 4 اور5 جنوری کی درمیانی رات سے بھاری برف باری متوقع ہے۔

رات کو سردی کی شدت کا سامنا کرنے پر لوگ مجبور

اس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کو سڈک کی مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل رہی۔اسی طرح کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ 31 دسمبر سے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ۔

جب کہ  جنوبی کشمیر کے شوپیاں کو پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ پر گزشتہ قریب تین ہفتوں سے ٹریفک بند ہے۔

اس دوران کشمیر میں ہفتے کو چلہ کلان کے 13 ویں روز موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبانہ سردی میں شدت کی سردی لہر برابر جاری ہے۔

سنیچر کی صبح بھی آبی ذخائر کی سطح منجمد ہوئی تھی اور گھروں، مساجد و خانقاہوں اور دیگر جگہوں میں نصب نلوں میں پانی جم گیا تھا۔

People are forced to face severe cold at night

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…