ہم سب اردو اخبارات کو تقویت دینے کی ہر طرح ممکن کوشش کریں: حکیم رشد الاسلام
انصاری اور پسماندہ سماج کے سینئر دانشوروں کی کریلی میں انجینئر فرید الحق انصاری کی رہائش گاہ پر میٹنگ
انصاری اور پسماندہ سماج کے سینئر دانشوروں کی کریلی میں انجینئر فرید الحق انصاری کی رہائش گاہ پر سماج سے متعلق کئی مسائل کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں بنیادی مسئلہ معاشرے کی بہتری اور فلاح و بہبود تھا۔ معاشرے کے بچوں کی تعلیم پر روشنی ڈالی گئی۔ تعلیم، اچھی صحت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو اس کے بارے میں کیسے آگاہ کیا جائے اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انجینئر فرید الحق انصاری نے کہا کہ بچوں کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت وقت اہم ضرورت ہے ۔اگر ہم نے اپنے نونہالوں پر توجہ نہیں دی تو آنے والی نسل سے ہم ایک مہذب معاشرے کی امید نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طری علاج معالجے کا بہتربندوبست کرنا بھی فرض ہے،تاکہ مہلک بیماریوں کا شکار بچے اور بوڑھے نہ ہوں بلکہ وقت پر انہیں بہتر علاج مل سکے اور کے لیے بھی سماج میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے ایک مضبوط تنظیم ہونی چاہیے، ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں سے لوگ بہتر تربیت حاصل کرسکیںاور معاشرے میں رونما ہونے والے مسائل کو حل کر سکیں۔سوشل میڈیا، میگزین یا اخبار جیسے ذرائع کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی تاکہ معاشرے کے مسائل اور خیالات کا اظہار کیا جا سکے۔
اس پروگرام کا اہتمام نوشاد اعظم، پٹنہ بہار نے کیا تھا۔ جس کی صدارت انجینئر فرید الحق انصاری نے کی، مہمان خصوصی حکیم رشد الاسلام نے اپنے مفید خیالات پیش کرتے ہویے کہا کہ صدایے انصاری ایک اخبار نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک ہے جو زندگی کے تمام شعبے کو متحرک رکھنے کے لیے لایحہ عمل پیش کرتا ہے۔
آج اردو میڈیا کا جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اردو اخبارات کو تقویت دینے کی ہر طرح ممکن کوشش کریں۔جس کی مختلف شکلیں ہو تی ہیں ۔سب کرایب کرایں ،اشتہارات دیں اور اپنے اپنے خیالات کو مضامین کی شکل دے کر سماج کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
صدائے انصاری ، اخبار کے ایڈیٹر انصاری اطہر حسین ، پٹنہ سے آئے مہمان، حسام انصاری، نسیم احمد انصاری، محمد سلیم انصاری، سپر فاسٹ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ظفر انصاری، سوشل میڈیا کے بیورو چیف اسرار انصاری، آفتاب صاحب، انجینئر فاروق، انجینئر منہاج الدین، محمود احمد انصاری، ایڈوکیٹ انصاری وغیرہ نے شرکت کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…