فکر و نظر

فلم’کہو نہ پیار ہے‘کے نغموں کے لیے مشہور اور معروف شاعر:ابراہیم اشکؔ

اعجاز زیڈ ایچ

آج 20؍جولائی 1951فلم’کہو نہ پیار ہے‘کے نغموں کے لیے مشہور اور معروف شاعرابراہیم اشکؔ کا یومِ ولادت ہے۔

نام ابراہیم خان غوری، تخلص اشکؔ ہے، ابراہیم اشکؔ کا شمار معروف شاعروں اور نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی مقبول فلموں اور سیریلوں کے لئے نغے اور اسکرپٹ لکھیں۔ نغمہ نگاری کا آغاز فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے کیا۔ اس فلم کے نغمے آج بھی اسی دلچسپی کے ساتھ سنے جاتے ہیں۔ نغموں کے علاوہ ان کی غزلوں کے متعدد البم ریلیز ہوئے۔

اشکؔ کی پیدائش ٢٠؍جولائی ١٩٥١ کو اُجین، ( مدھیہ پردیش) میں ہوئی۔  ابتدائی تعلیم اجین میں  ہی حاصل کی۔ اس کے بعد ہندی ادبیات میں ایم اے کیا۔

اشک بہت زرخیز تخلیقی طبیعت کے مالک تھے۔ انہوں نے متعدد شعری اصناف میں بہت کثرت سے شاعری کی۔ غزلیں کہیں ، نظمیں کہیں ، دوہے کہے۔ ان کی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں ’الہام‘ اور’ آگہی‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اشک نے شاعری کے ساتھ تنقید بھی لکھی ۔ اقبال اور غالب پر ان کی کتابیں ان کی ثروت مند تنقیدی فکر اعلامیہ ہیں۔

معروف شاعر ابراہیم اشکؔ کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت۔۔۔

تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گے

ہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے

زندگی وادی و صحرا کا سفر ہے کیوں ہے

اتنی ویران مری راہگزر ہے کیوں ہے

بس ایک بار ہی توڑا جہاں نے عہدِ وفا

کسی سے ہم نے پھر عہدِ وفا کیا ہی نہیں

خود اپنے آپ سے لینا تھا انتقام مجھے

میں اپنے ہاتھ کے پتھر سے سنگسار ہوا

نہ دل میں کوئی غم رہے نہ میری آنکھ نم رہے

ہر ایک درد کو مٹا شراب لا شراب دے

مجھے نہ دیکھو مرے جسم کا دھواں دیکھو

جلا ہے کیسے یہ آباد سا مکاں دیکھو

تھی حوصلے کی بات زمانے میں زندگی

قدموں کا فاصلہ بھی یہاں ایک جست تھا

کوئی بھروسہ نہیں ابر کے برسنے کا

بڑھے گی پیاس کی شدت نہ آسماں دیکھو

کس لیے کترا کے جاتا ہے مسافر دم تو لے

آج سوکھا پیڑ ہوں کل تیرا سایا میں ہی تھا

چلے گئے تو پکارے گی ہر صدا ہم کو

نہ جانے کتنی زبانوں سے ہم بیاں ہوں گے

بس ایک بار ہی توڑا جہاں نے عہدِ وفا

کسی سے ہم نے پھر عہد وفا کیا ہی نہیں

نہیں ہے تم میں سلیقہ جو گھر بنانے کا

تو اشکؔ جاؤ پرندوں کے آشیاں دیکھو

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago