فکر و نظر

معروف ہندوستانی شاعر:سکندرعلی وجدؔ

اعجاز زیڈ ایچ

نام سکندر علی اور تخلص وجدؔ تھا۔

22؍جنوری 1914 کو ویجاپور،ضلع اورنگ آباد (حیدرآباد،دکن) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اورنگ آباد میں ہوئی اور وہیں 1930میں شاعری کا آغاز ہوا۔ 1935 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔ 1938 میں حیدرآباد سول سروس کے امتحان میں کام یاب رہے۔ 1938 سے 1939 تک عدالتی کام کی ٹریننگ کے سلسلے میں سیتا پور (یوپی) میں رہے۔

 بعد ازاں اورنگ آباد میں اسپیشل آفیسر، ڈیپارٹمنٹل انکوائریز رہے۔ 16؍جون 1983 کو اورنگ آباد میں وفات پاگئے۔ ’’لہو ترنگ‘‘ کے نام سے ان کی شاعری کی کتاب چھپ گئی ہے۔ ’’بیاض مریم‘‘ بھی ان کا شعری مجموعہ ہے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)، محمد شمس الحق،صفحہ:51

معروف شاعر سکندر علی وجدؔ کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت۔۔۔

خدا شاہد ہے میرے بھولنے والے بہ جز تیرے

مجھے تخلیق عالم رائیگاں معلوم ہوتی ہے

تمیزِ خواب و حقیقت ہے شرطِ بیداری

خیال عظمتِ ماضی کو چھوڑ حال کو دیکھ

اہل ہمت کو بلاؤں پہ ہنسی آتی ہے

ننگ ہستی ہے مصیبت میں پریشاں ہونا

بہار آئے تو خود ہی لالہ و نرگس بتا دیں گے

خزاں کے دور میں دل کش گلستانوں پہ کیا گزری

ﮐﯿﻒ ﺟﻮ ﺭﻭﺡ ﭘﮧ ﻃﺎﺭﯼ ﮨﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ

ﻋﻤﺮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭﯼ ﮨﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago