فکر و نظر

حضرت مولانا محمد رابع صاحب کا انتقال،ایک عہد کا خاتمہ: مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر،ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ،ہزاروں مسلمانوں کے مرشد ومربی،سیینکڑوں اداروں کے سرپرست حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا آج ١٣ اپریل کو  سہ پہر ندوۃ العلماء میں انتقال ہو گیا،اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ۔مولانا کی نماز جنازہ آج ہی بعد نماز تراویح ندوہ میں اور کل صبح بعد نماز فجر رائے بریلی میں ادا کی جائے گی ۔

مولانا نے بڑے نازک دور میں  ندوہ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت کی اور بڑے منجھدار سے ملت کی کشتی کو حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھاتے رہے ان کے علمی تبحر ،انتظامی صلاحیت ،تحمل ،برد باری،سنجیدگی اور متانت کی دنیا قایل تھی۔

اصابت رائے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی غیر معمولی صلاحیت اللہ نے آپ کو عطا کی تھی،مولانا کا انتقال پوری ملت کا خسارہ اور موت العالم کا صحیح مصداق ہے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین اور رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی  نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ہے۔

مفتی صاحب نے حضرت کی مغفرت ،ترقی درجات ،ملت کوانکا نعم البدل اور پس ماندگان جن میں ان کے خانوادہ کے ساتھ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ارکان ،ندوہ کے اساتذہ و طلباء ،ہزاروں شاگرد خصوصاً اور پوری ملت اسلامیہ عموماً شامل ہے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago