Categories: فکر و نظر
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نکاح سے جڑی ہوئی ہر چیز میں سادگی کواپنائیں
مسلمانان ہند کو حضرت امیر شریعت مولانا محمدولی رحمانی کی گراں قدر نصیحت
نئی دہلی،21 مارچ (ہ س)۔
مروجہ جہیزنے اسلامی معاشرہ کوسخت نقصان پہنچایاہے ،اور نکاح کے نظام میں جن رسموں کو اختیار کرلیاگیاہے ان کی وجہ سے مسلمانوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ ضرورت ہے کہ رسم ورواج سے پاک اسلامی نظام نکاح کو معاشرہ میں فروغ دیاجائے ،یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ولیمہ سنت ہے اور حضورﷺ کی ہر سنت ہمارے سر آنکھوں پر ہے ،لیکن ولیمہ کے مسنون ہونے کا حوالہ دے کرلمبی چوڑی دعوتیں کرنا،دولت کی نمائش کرنا ، غریبوں کادل دکھانااور غیر شرعی اور بے ہودہ طور طریقے اختیار کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ،مسلمانوںکو چاہئے کہ وہ نکاح سے جڑی ہوئی ہر چیز میں سادگی کواپنائیں اور اتباع سنت و شریعت کی راہ پر چلیںکہ اسی میں ان کی کامیابی اور سرخروئی ہے، ان خیالات کااظہار امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی نے اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈکی جانب سے منعقدہ سہ روزہ کانفرنس کی دوسری نشست میں فرمایا۔ امیر شریعت کانفرنس کی صدارت فرمارہے تھے، اورانہوں نے اخیر میں اپنی صدارتی تقریر میں ملت اسلامیہ کو اہم پیغام دیتے ہوئے یہ فرمایا کہ اصلاح معاشرہ کمیٹی نکاح کو سادہ اورآ سان بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے،اس میں پوری ملت کو دلچسپی لینی چاہیے،اور اصلاح کی طر ف سب سے پہلے خودقدم آگے بڑھاناچاہئے۔
20مارچ کو سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی دوسری نشست را ت ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہو کر گیارہ بجے تک جاری رہی، ابتداءمیں مولانا جمال عارف ندوی( کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی، ضلع ناسک) اور مولانا مفتی سعید الرحمن فاروقی (رکن آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ)نے خطاب فرمایا،اور نکاح کے رسوم و رواج کے سلسلے میںمسلمانوں کو توجہ دلائی، اس کے بعد گجرات کے معروف عالم دین مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی نے تفصیلی خطاب کیا، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی نظام نکاح کوپیش فرمایا، اس نشست میں مولانا عبیداللہ خاں اعظمی اور ڈاکٹر سعود عالم قاسمی صاحب کو بھی شرکت کرنی تھی لیکن سفر اور بیماری کے عذر کی وجہ سے یہ دونوں شرکت نہیں کر سکے،اب ان شاءاللہ مولانا عبیداللہ خاں اعظمی کاخطاب کانفرنس کی اختتامی نشست میں ہوگا۔
اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈاس با ت کے لیے کوشاں ہے کہ نکاح کو سادہ اورآسان بنانے کی مہم پورے ملک میں جاری ہو،اور زمینی سطح پر اس طرح فضا ہموار کی جائے کہ جہیز کی رسم اوردیگر خرافات اوررواج کی چیزیں ختم ہوجائیں اور اسلام کا صاف وشفاف نظام نکاح روبہ عمل لایا جا سکے۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی،یہ دوسری نشست رات گیارہ بجے حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی، اس نشست میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا محمود دریا بادی ( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)اورمولانا عبدالشکور قاسمی ( رکن آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ،کیرا لا ) شریک رہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago