فکر و نظر

قوم کو وقف کیا گیا سوامی وویکانند شلا میموریل کا تاریخی پس منظر

تاریخ کے اوراق میں: 2 ستمبر

قوم کو وقف کیا گیا سوامی وویکانند شلا میموریل: تمل ناڈو میں کنیا کماری کے تین سمندروں کے سنگم پر واقع سوامی وویکانند شلا میموریل دنیا کے سیاحتی نقشے پر ایک بہت اہم مقام ہے۔

یادگاری جگہ کو 02 ستمبر 1970 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ وی وی گری اور تمل ناڈو کے اس وقت کے وزیراعلیٰ کروناندھی کی صدارت میں ایک تقریب میں قوم کے نام وقف کیا گیا تھا۔

حالانکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے پرچارک رہے ایکناتھ رانڈے کی نمایاں شراکت کی وجہ سے، یہ یادگار حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوئی۔ راناڈے نے سوامی وویکانند شلا اسمارک کے لیے بائیں بازو رہنما جیوتی بسو سے لے کر سوشلسٹ رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور ملک کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری تک کو متحد کرنے کی ایک شاندار مثال قائم کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنی مہم کے دوران اس یادگاری جگہ کو کمال تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کی۔

کہا جاتا ہے کہ عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے سوامی وویکانند جب شکاگو جا رہے تھے وہ کنیا کماری میں کچھ وقت رکے تھے۔اسی دوران وہ ایک دن سمندر میں تیر کر اس بڑی چٹان تک پہنچ گئے۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے سادھنا کی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا ایک نیا فلسفہ ملا۔

سمندر کی لہروں میں گھرے اس ورثے کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ عمارت کے اندر بلند پلیٹ فارم پر تقریباً ساڑھے آٹھ فٹ اونچا سوامی وویکانند کا کانسے کا مجسمہ ہے۔ نیلے اور سرخ گرینائٹ پتھروں سے بنی اس یادگار میں 70 فٹ اونچا گنبد ہے۔ یادگار دو چٹانوں کی چوٹی پر واقع ہے اور گیٹ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں سے طلوع آفتاب اور غروب اآفتاب دونوں ہی نظر آتے ہیں۔

اپریل میں پڑنے والی چیترا پورنیما پر یہاں چاند اور سورج دونوں ایک ساتھ ایک ہی افق پر آمنے سامنے نظر آتے ہیں۔ اس یادگار کا داخلی راستہ اجنتا-ایلوکا گفا مندر سے ملتا جلتا ہے جب کہ اس کا منڈپ کرناٹک کے بیلور کے شری رام کرشن مندر کے جیسا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago