Categories: فکر و نظر

نفرت نہ رکی تو انجام تباہی: سید محمد اشرف کچھوچھوی

تریپورہ میں مسلمانوں پر ہورے مظالم پر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کا رد عمل

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی وصدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح نظریاتی دہشت گرد تریپورہ میں بھارتی مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں،عبادت گاہیں جلا رہے ہیں اور حکومت تماشائی بنی ہے ایسے حالات ملک کے لئے خطرہ ہے۔ عوام میں عدم اعتماد کا جذبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسے کسی بھی قیمت پر روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح بنیاد پرست اسلام دشمنوں نے مندر پر حملہ کیا، اسے کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور اس کی کھل کر مذمت بھی کی جانی چاہیے، لیکن اس کے جواب میں بھارت میں جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے، وہ بھی کسی طور پر جائز نہیں ہو سکتا۔ اسلام تمام مذاہب کا احترام کرنے اور ان کی عبادت گاہوں کو نقصان نہ پہنچانے کا درس دیتا ہے۔

ملک میں جس تیزی سے نفرتیں پنپ رہی ہیں وہ دہشت گردی کو جنم دیتی ہے، اگر عوام دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے نفرت کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ نفرت کے کھیل میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے اور پھر گمراہ کرکے غلط راستے پر لے  جاکر معاشرے کے لیے خطرہ بنا دیا جاتا ہے۔حضرت نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا قول ہے کہ ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے نقصان اتنا ہی بڑھے گا،لہٰذامعاشرے سے محبت والے لوگوں کو اب ظلم کے خلاف مضبوطی سے کھڑاہونا ہوگا، ظلم کو برداشت کرنے سے ہم اسے اور بڑھنے میں مدد کر رہے ہیں، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔

دنیا میں کہیں بھی مذہبی بنیاد پرستی اور نظریاتی دہشت گردی کے ذریعے کسی بھی مذہبی مقام پر حملہ ہوتا ہے تو ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، وہیں اپنے ملک میں موجود مٹھی بھر دہشت گردوں کو بھی وطن عزیز کو برباد کرنے سے روکنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔حکومت ہندکو تریپورہ میں مداخلت کرکے مسلمانوں کے خلاف ہو رہے تشدد کو روکنا ہوگا، یہ نفرت ملک کا بڑا نقصان کر دے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago