جموں اور کشمیر: راجوری بلاک  میں دور دراز کے مزدوروں کو منریگا کے تحت ملازمت مل رہی ہے

راجوری سے 65 کلومیٹر دور کالاکوٹ بلاک میں  دور دراز پہاڑی علاقوں سے آنے والے مزدوروں کو مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر جی اے) کے تحت ملازمت مل رہی ہے۔راجوڑی میں واقع برمناڈل پنچایت کے رہائشی مزدور لوگ COVID-19  میں لاک ڈاؤن کے بعد سے  اب تک بے روزگار تھے۔

کالاکوٹ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر خلیل چودھری  نے کہا ہے کہ COVID-19 کی وجہ سے  لاک ڈاؤن میں شہروں میں کام کرنے والے  بیشتر مزدور  بے روزگار ہوگئے تھے۔ محکمہ دیہی ترقی نے انہیں اپنے گھر کے قریب آمدنی کا متبادل ذریعہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ قابل ستائش قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2022 تک پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ان مزدوروں کو پکے گھر مہیا کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

برمادال کے سرپنچ ، عبد المجید نے بتایا کہ غریب لوگوں کو حکومت  کی جانب سے  منریگا کے تحت ملازمت ملنے پر ہم سب بہت خوش ہیں۔اس خصوصی اہتمام کے لیے حکومت کے ساتھ انتظامیہ کے بھی ہم سب مشکور وممنون ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس اسکیم کے تحت  ہم سب معاشی کمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک مقامی مزدور کرشن لال نے کہا کہ منریگا اسکیم کے تحت ہمیں ملازمت فراہم کرنے پر حکومت کے بہت شکرگزار ہیں۔ ہم ایسے دور دراز علاقوں میں رہ کر  ملازمتیں تلاش نہیں کرسکتے ہیں۔

ملازمت کی جگہوں پرکوویڈ 19 پروٹوکول کی پوری طرح سے پیروی کی جا رہی ہے ، جس میں معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا ، ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا مستقل استعمال کرنا شامل ہے۔

الطاف احمد ،گرام سیوک روزگار نے کہا کہ ہم انہیں اپنے علاقے میں ہی ملازمت فراہم کرارہے ہیں۔ وبائی امراض کے دوران نقل مکانی کرنا بہت خطرہ ہے۔ مزدوروں کو وقت پر تنخواہ دی جارہی ہے ۔ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے جارہے ہیں ۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…