Categories: فکر و نظر

ایشیا کی مشہور خدا بخش اورینٹل لائبریری کی مسماری کا منصوبہ بدترین عمل۔ پروفیسر شہپر رسول

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>علمی ذخائر کی بربادی اور کتب گاہوں کی مسماری بدترین عمل ہے:پروفیسر شہپر رسول</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان ایک ایسا ملک رہا ہے کہ جس میں علم و ادب کی ہمیشہ قدر کی گئی ہے۔ جس ملک میں وید مقدس، دیوان غالب اور گیتانجلی جیسی کتابیں منظر عام پر آئیں۔ جہاں دنیا کی بہترین دانش گاہیں، لائبریریاں اور میوزیم موجود ہیں۔ ایسی عظیم الشان سرزمین پر علمی ذخائر کی بربادی اور کتب گاہوں کی مسماری بدترین بداعمالی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کو انسانی تاریخ کا گناہ عظیم تصور کیا جائے گا۔ زندہ قومیں اپنی علمی، ادبی اور تہذیبی وراثت کی حفاظت کرتی ہیں نہ کہ خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری جیسے ایشیا کے نمائندہ کتب خانے کا انہدام کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر شہپر رسول نے کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تمام اہل دانش کو خواہ وہ کس بھی زبان اور ادب سے تعلق رکھتے ہوں، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کے انہدام کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور زبردست احتجاج کرنا چاہیے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ محترم نتیش کمار جی کی علم نوازی اور دانشمندی سے توقع ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ فرمائیں گے اور سرکاری اہل کاروں کے مذکورہ ارادے کو پایۂ تکمیل تک نہ پہنچنے دیں گے۔علم، ادب، تہذیب اور تاریخ کے خزانے کی بربادی کا تماشا دیکھنا کسی بھی اہل اقتدار کے لیے اپنے مسمار نامے پر دستخط کرنے کے مترادف ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نتیش کمار جیسے جہاں دیدہ شخص ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago