Categories: فکر و نظر

زندگی مسلسل جدو جہد

گل گلشن، ممبئی

زندگی کی  ناؤ بہت عرصے سے مسلسل دریا کی موجوں سے لڑتی جھگڑتی آخرکار کنارے پر آ گئی۔ جب بھی کوئی نئی  موج کشتی کو دوسری سمت  لےجاتی  تھی۔ ہر بار سہم جاتی تھی   کہ اب ڈوبنے سے نہیں بچ سکتی۔ پر کہتے ہیں نہ کہ جب تک آپ خود ہار  نہیں مانتے تب تک  دنیا کی کوئی شئے آپ کو ہرا  نہیں سکتی۔ لیکن آج جب کنارے پر پہنچنے کے بعد بھی سوچیں منتشر ہیں۔ جیسے کی کچھ اُس  کنارے  پر چھوٹ گیا ہے۔جیسے   زندگی کا مقصد ادھورا رہ  گیا ہے۔

ساری تمنائیں اور خواہشیں اپنے ادھورے پن پر ماتم کناں ہیں۔ اور  ایک اونچی  اڑان بھرنے والا پرندہ اچانک ایک سوکھی شاخ پر آبیٹھا ہو اور پَر  ہونے کے بعد بھی اس کو اڑنے میں کوئی دلچسپی نہ رہی ہو۔ پہلے ان لہروں کے تھپیڑوں سے ہر پل سوچیں  منتشر  رہتی تھیں۔ اور اب  کنارے کا سکوت سوچوں کو منجمد کئے ہوئے ہے۔ دریا میں موجوں  کے رحم و کرم پر زندگی کی کشتی تھی اور ساحل پر بے حد تنہائی  اور گہری خاموشی ہے۔ آگے گهپ اندھیرا  اور گھنا جنگل ہے۔

سوچوں کا الجھا ہوا جال ہے۔ انھیں الجھی ہوئی سوچوں سے ایک مثبت سوچ کی تلاش باقی ہے۔تاکہ آگے کی مشکل اور خار دار راہ پر چلنا آسان ہو جاۓ۔اس راہ پر بہت  سارے دردناک موڑ آئیں گے۔ پیروں میں خار چبھیں گے۔ جسم لہو لہان ہو جاۓگا۔  جسم کے زخم روح کو بھی زخمی کر دیں گے۔  لیکن ان سب کے باوجود زندگی مسلسل چلتی رہے  گی۔  اور سانسوں کی ڈور ٹوٹنے تک   مسلسل کشمکش اور جدوجہد جاری رہے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago