فکر و نظر

مروجہ جلسوں میں شعرا کے کلام سے حمدندارد،نعت اور منقبت پر دھن والے اشعار کوترجیح، کیا ہے وجہ؟

محمد عباس الازہری

مروجہ جلسوں میں شعرا حضرات “حمد باری تعالی” بہت کم ہی پڑھتے ہیں ! اب دھیرے دھیرے “نعت شریف” نہ پڑھ کر”منقبت ” کی طرف آ رہے ہیں اور  پہلے کے بزرگوں کی شان میں “منقبت ” پڑھنے کے بجائے “ماضی قریب کے بزرگوں ” کی شان میں ” دُھن والے اشعار ” پڑھ رہے ہیں ۔

لوگ پسند بھی خوب کر رہے ہیں،دھیرے دھیرے مروجہ جلسوں کا مزاج بدلتا جا رہا ہے! اور پوسٹروں میں ” علامہ و مفتی” سے کم کوئی نظر نہیں آتا!اب تو ہر مشہور عالم ،مفتی,قاری اور پیر کا عرس ضروری ہے! جس طرح انڈیا میں معیاری و مرکزی تعلیمی ادارے تین چار ہیں ورنہ گلی گلی مدارس ہیں،پہلے جب دستار بندی ہوتی تھی تو بہت لوگ بہت خوش ہوتے تھے اور اب تو چھوٹے مدارس والے کسی بھی کہیں سے کوئی طالب جائے اس کا داخلہ لے کر دستار بندی دے دیتے ہیں اس لیے تقریبا زیادہ تر  پوسٹر میں “دستار بندی ” لکھا جانے لگا

،اسی طرح ” جنتری ” اٹھا کر دیکھیں تو کسی دن “عرس مبارک ” سے خالی کوئی تاریخ خالی نہیں پہلے کسی بڑے بزرگ کا جب عرس ہوتا تھا تو لوگ اس میں شرکت کے لیے مہینوں تیاری کرتے تھے لیکن اب ان کے گھر کے قریب عرس مبارک ! اس میں زیادہ تر پیشہ ور مقررین,و شعرا اور پیر مزے میں ہیں ! اور صرف  درس و تدریس اور تصنیف و تالیف سے منسلک حضرات مادی اعتبار سے خسارے میں ہیں۔

بزرگ کے نام پر پڑھنے لیں پھر نوٹوں کی بارش شروع ہوجاتی ہے,

کتاب لکھ دیتے ہیں اور چھپوانے کے لیے مذکورہ پیشہ ور حضرات کا سہارا لیتے ہیں! اسی لیے برصغیر میں  اہل سنت و جماعت جدید طرز پر کتب و رسائل سے خالی دامن ہے!  اسٹیج پر کامیاب ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ تین تقریر اور کسی پیر کے دامن کو تھامنا بہت ضروری ہے.اور شعراء  گانے کے طرز پر تین چار منقبت یاد کر لیں اور جہاں جائیں وہاں کے بزرگ کے نام پر پڑھنے لیں پھر نوٹوں کی بارش شروع ہوجاتی ہے,زیادہ تر جلسوں میں سامعین کی صفوں سب سے آگے بیٹھنے والے ” جذباتی نوجوان ”  ہوتے ہیں جو نعرہ بازی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور جلسوں میں زیادہ تر شعراء کو ہی پرموٹ کرتے ہیں. جس کاخوب فائدہ شعرا اٹھاتے ہیں ! اور زیادہ تر مقررین “رٹا مار ” والے ہوتے ہیں یہ بھی خوب کامیاب رہتے ہیں.

کسی پیر کے دامن کو تھامنا بہت ضروری ہے

اور منتخب عنوان پر تقریر کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں اور یہ سامعین کو مطمئن بھی نہیں کر پاتے ہیں کیونکہ سامعین کو” کڑک ,گرج ,دھڑک ,لطیفہ باز”مقر چاہیے ,اس کو مواد سے مطلب نہیں ہے اس لیے “حضرت مفتی نظام الدین رضوی مصباحی حفظہ اللہ ” ختم بخاری کرا سکتے ہیں لیکن تقریر کرنے کے لیے سامعین نہیں بلاتے ہیں ! جب قوم کا مزاج بگڑتا ہے تو اس کا خمیازہ سبھی کو بھگتنا پڑتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago