Categories: فکر و نظر

بیگ احساس آپ کا جانا رلاگیا سب کو : مشتاق احمد نوری

اک وہ نہیں تو شہر میں ہو بولنے لگا

بیگ احساس آپ کا جانا رلاگیا سب کو

مشتاق احمد نوری

یہ 2018 کی بات ہے۔ میں پدم شری مجتبیٰ حسین کی دعوت پر حیدر آباد گیا انہوں نے بہت سا پروگرام قبل سے طے کر رکھا تھا ان میں ایک پروگرام بھاٸی بیگ احساس کی جانب سے تھا۔اردو بھون حیدر آباد میں میرے اعزاز میں ایک فنکشن رکھا گیا تھا۔ اخبار میں خبر آگٸی تھی۔میں مجتبیٰ حسین کے ساتھ پہونچا ٹھیک اسی وقت پروفیسر بیگ احساس بھی گاڑی سے اترے۔ہم دونوں ایک دوسرے سے لپک کر گلے ملے میں ان کے سینے میں خلوص کی گرمی محسوس کرتا رہا۔پھر مجھے پکڑے ہوٸے ہال میں لے آٸے۔ بیگ احساس کی صدارت میں پروگرام شروع ہوا۔مجتبی بھاٸی نے میرا مبالغہ آمیز تعارف پیش گیا ایم پی عزیز احمد  صاحب نے گلدستہ پیش کیا اور بیک احساس نے شال پوشی کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔اتنی محبت سے یہ پروگرام ہوا کہ میں بتا نہیں سکتا۔بہت سے محترم سامعین تشریف فرما تھے شبینہ فرشوری مسٹر فرشوری تسنیم جوہر رٶف خیر وغیر۔اتنی محبت نصیب ہوٸ کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔بیگ احساس کی محبت بھری صدارتی تقریر میں اب بھی نہیں بھولا ہوں۔اتنے مخلص اور محبت کرنے والے لوگ کم ہوتے ہیں۔

انہیں ان کے افسانوی مجموعہ ” دخمہ “ پر ساہتیہ اکادمی کا پروقار ایوارڈ بھی ملا۔ان کی تخلیقی پذیراٸ بھی خوب ہوٸی لیکن ان کی انکساری قاٸم رہی وہ ہمیشہ لوگوں سے گرمجوشی سے ملتے ان کی مدھم مسکراہٹ لوگوں کو مسحور کر لیتی۔ان کی شخصیت کا طلسم ملنے والوں کو ان کا گرویدہ بناٸے رکھتا۔

وہ حیدر آباد سنٹرل یونیورسیٹی میں اردو کے پروفیسر تھے۔بہترین استاد کے ساتھ معتبر افسانہ نگار ایک بہترین مدیر اور اچھے منتظمين کار بھی تھے۔

حیدر آباد میں مجتبی حسین کے بعد بیگ احساس ہی وہ شخص تھے جن کی وجہ سے اس خطے کا وقار قاٸم تھا۔بہت دنوں سے بیمار تھے۔پندرہ دنوں سے تو وینٹی لیٹر پہ تھے کل اچانک انہیں دل کادورہ بھی پڑا۔ڈاکٹروں نے Brain dead ڈکلیٸر کردیا لیکن امید کی کرن جھلملا رہی تھی۔کل ہی ان کی موت کی خبر واٸرل ہوگٸ بہت لوگوں نے اظہار تعزیت بھی کردیا۔میں نے انہیں کے فون نمبر پہ فون کیا خیریت دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ کریٹیکل کنڈیشن ہے کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ لوگ معجزے کی امید میں تھے لیکن اللہ انہیں اپنی قربت نصیب کرنا چاہتا تھا اس لٸے وہ آج آخرکار اللہ کو پیارے ہوگٸے۔

ادب خصوصاً فکشن کے لٸے ان کاجانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔پوری ادبی دنیا مغموم ہے جیسے کوٸ اپنا چلاگیا ہو۔اللہ انکی مغفرت فرماٸے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ہم لوگوں کے قلب کو بھی سکون سے نوازے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago