فکر و نظر

ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ شاعراورادیب عنبربہرائچی جیسا عالم اب شاید ہی پیدا ہو

 

آج 7 مئی۔۔۔۔

ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ شاعراورادیب عنبربہرائچی جیسا عالم اب شاید ہی پیدا ہو

ساہتیہ انعام یافتہ شاعرعنبر بہرائچی کا یوم ولادت اور وفات ہے
محمد ادریس عنبرؔ بہرائچی کی
ولادت 7 مئی 1949ء کو ضلع بہرائچ کے ترقیاتی حلقہ مہسی کے سکندر پور علاقہ میں ہوئی۔ آپ کیوالد کانام جمیل احمد جمیل بہرائچی تھا۔
عنبر بہرائچی نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جعرافیہ میں ایم۔اے کیا اور صحافت کا ڈپلوما بھی حاصل کیا۔بعد میں پو۔پی کے سول سروس کے مقابلہ جاتی امتحان میں بیٹھے اور کامیاب ہوئے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔
عنبر ؔ بہرائچی اپنی تصنیف ″روپ انوپ ″ میں اپنے حالت لکھتے ہیں کہ
”جب میں پانچ برس کا تھا،یہ میری زندگی سے متعلق جیٹھ مہنیے کی تپتی ہوئی دپریاں تھیں۔میری خوش بختی اور اللہ رب العزت کااحسان کہ میرے والد مرحوم جمیل احمد جمیلؔ صاحب اور میرے تیسرے چچا محمد افتخار صاحب نے گاؤں میں ہر جمعرات کو برپا ہونے والی میلاد کی محفلوں میں نعت خوانی کی تہذہب سکھائی۔چونکہ خوش آواز تھااس لیے قرب و جوار کی ان محفلوں میں نعت خوانی کرتا رہتا تھا۔اکبر ؔوارثی میرٹھی مرحوم اور فاضلِ بریلوی مولانا احمد رضا خاں صاحب کی نعتیں اور سلام نے سرشار کر رکھا تھا۔اس پاکیزہ مشغلے نے مجھے ثابت قدم رکھا اور عملی زندگی کے تاریک پہلوؤں کا سایہ نہیں پڑنے دیاورنہ میرے جیسا بہت کمزور شخص خود کسی لائق نہیں تھا۔مسیں بھیگنے لگیں تو اپنے گہوارے کی زبان اودھی میں نعتیہ گیت لکھنے لگا اور اپنے گاؤں کے اطراف برپا ہونے والی نعتیہ محفلوں میں پڑھتا رہا۔لوگ خوش ہوکر دعائیں دیتے رہے۔“
عنبر بہرائچی اپنی تصنیف ″روپ انوپ ″ میں لکھتے ہیں کہ
”ایم۔اے کرنے کے بعد تقریباً چھو ہفتے لکھنؤ میں گزارے۔اسی دوران استاد بابا جمال ؔ بہرائچی مرحوم نے میرا تخلص عنبرؔ تجویز فرمایا۔اللہ انھیں غریق رحمت کرے۔یہاں کی نعتیہ محفلوں میں کشفیؔ لکھنوی،بشیر ؔ فاروقی،ملک زادہ منظور احمدؔ،والی ؔآسی،تسنیم ؔفاروقی،حیات ؔوارثی،ہمسرؔ قادری،فہمیؔ انصاری،رئیس ؔ انصاری،صائم ؔسیدین پوری،ثرور نواز اور اپنے ہم وطن اثرؔ بہرائچی کا ساتھ رہا۔اسی برس یعنی 1973ء میں الہ آباد پہنچا۔دائرہ شاہ محمدی،کہولن ٹولہ اور دائرہ شاہ اجمل کی محفلوں نے اس مشغلے کو مہمیز کیا۔1972ء میں ہی عربی یونی ورسٹی مبارک پور کے افتتاحی جلسے میں ہزاروں علما ء کی موجودگی میں حافظ ملت حضرت مولانا عبد العزیز صاحب کی دعائیں حاصل ہوئی اسی جلسے کئی اور یہیں حضرت مولانا ارشدالقادری اور دوسرے اہم علما ءِ کرام نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔مولانا قمرالزماں صاحب،مولانا بدر القادری صاحب اور مولانا شمیم گوہر صاحب سے بھی نیاز حاصل ہوا۔اس زمانے میں نعتیہ مشاعروں اور دینی محفلوں میں پدم شری بیکل ؔاتساہی اور اجمل سلطانپوری کی طوطی بولتی تھی۔“
پروفیسر وہاب اشرفی اپنی کتاب ’’تاریخ اردو ادب‘‘ جلد سوم میں عنبر صاحب کے بارے میں لکھتے ہیں کہ {{اقتباس| عنبر بہرائچی نے اس وقت سے لکھنا شروع کیا جب وہ ہائی اسکول کے طالب علم تھے۔اردو کے علاوہ ہندی اور انگریزی میں بھی لکھتے ہیں۔’’اقبال:ایک ادھین‘‘1985 ء میں ہندی میں شائع ہوئی تھی۔1987ء آپ نے ایک رزمیہ قلمبند کیا جس کا نام تھا’’مہابھشکرمن‘‘ یہ مہاتما بدھ کی تعلیمات پر مبنی ہے۔پھر نظموں اور غزلوں کا مجموعہ ’’ڈوب‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔’’سوکھی ٹہنی پر ہریل‘‘ 1995ء میں شائع ہوئی۔اس پر آپ کو ساہتیہ اکادمی انعام [4]بھی حاصل ہوا۔اس کے بعد 1996ء میں ایک اور ایپک ’’لم یات نظیرک فی نظر‘‘ جو حضرت محمدﷺکی تعلیمات کے باب میں ہے شائع ہوئی۔ آپ کی ایک اہم کتاب ’’سنسکرت شعریات‘‘ہے یہ کتاب 1999ء میں شائع ہوئی۔ان کی غزلوں کا ایک مجموعہ ’’خالی سیپیوں کا اضطراب‘‘2000ء میں شائع ہوئی۔‘‘ آگے پروفیسر وہاب اشرفی صاحب لکھتے ہیں کہ ’’عنبر ؔ بہرائچی کی حیثیت منفرد ہے۔ان کی شاعری کا ایک سرسری مطالعہ بھی بتا دے گا کہ شمالی ہندوستانی بولیوں پر ان کی کتنی گہری نظر ہے۔اودھی،برج،بھوجپوری سے ان کی واقفیت کا ہر قدم پر احساس ہوتاہے۔لیکن یہی نہیں بلکہ اس تعلق سے متعلقہ تہذیبی اور ثقافتی زندگی سے بھی ان کی آشنائی قابل لحاظ ہے۔ان کی شاعری کا پس منظر عام طور سے ہندوستان کی دیہی زندگی اور معاشرت پر مبنی ہے۔آپ نے جو ادبی رزمیہ قلمبند کیا ہے اس کی ہیئت کچھ قدیم سنسکرت کے متن پر ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ قصیدہ اور غزل کی جو محترم روایات رہی ہیں ان پر بھی گہری نظر ہے۔ {{اقتباس| 1979ء میں عنبر ؔ بہرائچی صاحب کا انتخاب سول سروس میں ہو گیا اور اترپردیش کے مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔آپ کو 2000ء میں شعری مجموعہ ’’سوکھی ٹہنی پر ہریل‘‘ کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔آپ نے اردو،ہندی اور اودھی زبان میں کئی کتابیں تصنیف کئی ہیں۔آپ سنسکرت شعریات کے ماہ رہے۔آپ کی سنسکرت شعریات پر کئی کتابیں شائع ہو کر منظر عام پر آ کر داد و تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں اہم کتابوں کے نام اس طرح ہیں۔ مہا بھنشکرمن،سنسکرت بوطیقا،شنسکرت شعریات،آنند وردھن اور انکی شخصیت،روپ انوپ،خالی سیپوں کا اضطراب،ڈوب،گمنام جزیروں کی تمکنت،اقبال ایک ادھین وغیرہ۔ ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ نے لکھنؤ میں سکونیت اختیار کی اور وہیں رہتے ہے۔آپ کی اہلیہ محترمہ شائشتہ عنبرہے۔جو حقوق نسواں کے لیے کام کرتی ہیں۔
7 مئی 2021 کو ان کا انتقال ہوا۔
بشکریہ و یکی پیڈ یا
پیشکش سلمی صنم
****************************
ساہتیہ انعام یافتہ شاعر عنبر بہرائچی کے یوم ولادت پر پیش خدمت ہے ان کا نمونہ کلام بطور خراج عقیدت
غزل 1
آج پھر دھوپ کی شدت نے بڑا کام کیا
ہم نے اس دشت کو لمحوں میں کنول فام کیا
میرے حجرے کو بھی تشہیر ملی اس کے سبب
اور آندھی نے بھی اس بار بہت نام کیا
روز ہم جلتی ہوئی ریت پہ چلتے ہی نہ تھے
ہم نے سائے میں کجھوروں کے بھی آرام کیا
دل کی بانہوں میں سجاتے رہے آہوں کی دھنک
ذہن کو ہم نے رہ عشق میں گم نام کیا
شہر میں رہ کے یہ جنگل کی ادا بھول گئے
ہم نے ان شوخ غزالوں کو عبث رام کیا
اپنے پیروں میں بھی بجلی کی ادائیں تھیں مگر
دیکھ کر طور جہاں خود کو سبک گام کیا
شاہراہوں پہ ہمیں تو نہیں مصلوب ہوئے
قتل مہتاب نے خود کو بھی لب بام کیا
جانے کیا سوچ کے پھر ان کو رہائی دے دی
ہم نے اب کے بھی پرندوں کو تہہ دام کیا
ختم ہو گی یہ کڑی دھوپ بھی عنبرؔ دیکھو
ھ
ایک کہسار کو موسم نے گل اندام کیا
غزل 2
گردش کا اک لمحہ یوں بیباک ہوا
سونے چاندی کا ہر منظر خاک ہوا
نہر کنارے ایک سمندر پیاسا ہے
ڈھلتے ہوئے سورج کا سینہ چاک ہوا
اک شفاف طبیعت والا صحرائی
شہر میں رہ کر کس درجہ چالاک ہوا
شب اجلی دستاریں کیا سر گرم ہوئیں
بھور سمے سارا منظر نمناک ہوا
وہ تو اجالوں جیسا تھا اس کی خاطر
آنے والا ہر لمحہ سفاک ہوا
خال و خد منظر پیکر اور گل بوٹے
خوب ہوئے میرے ہاتھوں میں چاک ہوا
اک تالاب کی لہروں سے لڑتے لڑتے
وہ بھی کالے دریا کا پیراک ہوا
موسم نے کروٹ لی کیا آندھی آئی
اب کے تو کہسار خس و خاشاک ہوا
باطن کی ساری لہریں تھیں جوبن پر
اس کے عارض کا تل بھی بیباک ہوا
چند سہانے منظر کچھ کڑوی یادیں
آخر عنبرؔ کا بھی قصہ پاک ہوا
پیشکش
سلمی صنم

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago