Categories: فکر و نظر

ماہ اکتوبر رواں سال کا مہلک ترین مہینہ ثابت،45ہلاکتوں میں 20 دہشت پسند 13 عام شہری اور 12 فوجی اہلکار بھی شامل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماہ اکتوبر اس سال جموں و کشمیر کے لیے سب سے زیادہ خونین ثابت ہوا جس میں 45 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں 20 دہشت گرد 13 عام شہری اور 12 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ نمائندے کے مطابق اس ماہ متعدد محاذوں پر تشدد میں اضافہ ہواہے اور یہ ماہ سب سے خونی مہینہ ثابت ہوا جس میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں 45 افراد مارے گئے۔ چھ دستی بم حملوں، چار آئی ای ڈیز کی برآمدگی، دو پٹرول بم پھینکے جانے اور ٹارگٹ حملوں جن میں پانچ غیر مقامی مزدور اور اقلیتی برادریوں کے تین افراد شامل ہیں، نے بگڑتے ہوئے حالات میں اضافہ کیا۔ حالانکہ اس سال سب سے زیادہ دہشت پسند جولائی کے مہینے میں مارے گئے اور ان کی تعداد 31 تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ماہ اکتوبر میں ہی ایک شہری مبینہ طور پر سی آر پی ایف سیکورٹی چیک پوسٹ پر اور دوسرا سی آر پی ایف کیمپ کے قریب ہلاک ہو گیا۔رواں ماہ مزید دو غیر مقامی مزدور پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ان اموات کی وجہ سے وادی سے غیر مقامی لوگوں کی نقل مکانی شروع اور کافی تعداد میں وہ یہ علاقہ چھوڑ کرچلے گئے۔ اس مہینے کے دوران فورسز نے شوپیاں، تلران، دراگڑھ اور فیری پورہ کولگام، باغات اور بمنہ سری نگر، گنڈ جہانگیر بانڈی پورہ ڈورو علاقے، ترال اور پلوامہ میں ہونے والے مختلف جھڑ پوں میں 20 دہشت پسند جابحق ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماہ اکتوبر میں دہشت پسندی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور سری نگر میں تشدد کے کم از کم دس واقعات رونما ہوئے ہیں۔ این آ ئی اے نے بھی صورتحال پر قابو پانے کے لیے 10 اکتوبر کو کئی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایجنسی نے اکتوبر میں جموں و کشمیر میں چالیس سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے اور باضابطہ طور پر25 افراد کو گرفتار کیا۔ انتظامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مارے گئے کم از کم 48 قیدیوں کو گزشتہ ماہ آگرہ کی ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کیا۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں، پولیس نے سرینگر کے دو میڈیکل کالجز کے طلبا کے خلاف بھی مبینہ طور پر جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہندوستانی ٹیم کے خلاف جیت کا جشن منانے کے الزام میں دو مقدمات درج کیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 دریں اثنا، جموں کے راجوری پونچھ رینج کے جنگلات میں آپریشن 20ویں دن لگ بھگ ختم ہو گیا۔ آپریشن میں اب تک دو جونیئر کمیشنڈ افسران سمیت نو فوجی مارے جا چکے ہیں دو روزقبل ہی ایل او سی کے قریب راجوری میں ہفتہ کو مسلح افواج کے دو اہلکار اس وقت مارے گئے جب وہ گشت پر تھے۔اس مہینے کے دوران کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے گیارہ میں سے چھ مقامی شہری تھے جن میں اقلیتی کشمیری پنڈت فرقے سے تعلق رکھنے والا ایک کیمسٹ، ایک استاد، سری نگر کے ایک سرکاری اسکول کی سکھ پرنسپل اور ایک کیب ڈرائیور سمیت تین مسلم باشندے شامل تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago