Categories: فکر و نظر

ہماچل پردیش میں پنچایت انتخابات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری،17 ،19 ، 21جنوری کو ہوگی پولنگ

ہماچل پردیش میں پنچایت انتخابات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری،17 ،19 ، 21جنوری کو ہوگی پولنگ

شملہ ، 21 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہماچل پردیش میں پنچایت انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے پیر کے روز پنچایت انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ پنچایت انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے کے لئے پولنگ 17 جنوری ، دوسرے مرحلے میں 19 جنوری اور تیسرے مرحلے کے لیے 21 جنوری 2021 کو ہوگی۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 413 پنچایتوں والے ضلع شملہ میں اور 54پنچایتوں والے منڈی ضلع کے دھرم پور ڈویلپمنٹ بلاک میں پردھان عہدے کے لیے انتخابات نہیں ہوں گے۔

ریاستی ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک درخواست

ریاستی ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک درخواست کا ازالہ کرتے ہوئے شملہ ضلع کے تمام ترقیاتی بلاکس اور منڈی کے دھرم پور ڈویلپمنٹ بلاک میں پردھان عہدے کے انتخاب پر پابندی عائد کرنے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ریاست کی متعلقہ پنچایتوں میں بھی ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے ، جو انتخابی نتائج کے اعلان ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔

پنچایت انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی 31 دسمبر 2020

نوٹیفکیشن کے مطابق ، پنچایت انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی 31 دسمبر 2020 ، یکم جنوری اور 2 جنوری 2021 کو صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک جمع کئے جائیں گے۔

پرچہ نامزدگی کا جائزہ 4 جنوری 2021 کو لیا جائے گاجب کہ 6 جنوری کو شام 10 بجے سے شام 3 بجے تک پرچہ نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔ اس کے بعد ، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔

ضلع پریشد ممبروں کے ووٹوں کی گنتی 22 جنوری کو ہوگی جب کہ پنچایت سمیتی ، پردھانوں ، نائبپردھانوں اور وارڈ ممبروں کے ووٹوں کی گنتی انتخابات کے اختتام کے بعد ہوگی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago