فکر و نظر

ڈاکٹر فکرؔ پاروی مرحوم کی شاعری روایت میں تازہ کاری کی پاسدار:ڈاکٹر الیاس نویدؔ گنوری

ڈاکٹر فکرؔ پاروی کے مجموعۂ کلام ’’افکارِ فکرؔ‘‘کی رسمِ اجراء

بزمِ نویدِ سخن علی گڑھ رجسٹرڈکے زیرِ اہتمام صاحب العصر منزل زہرہ باغ علی گڑھ میں معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر تاجدار حسین زیدی فکرؔ پاروی کے مجموعۂ کلام ’’افکارِ فکرؔ ‘‘ کی رسمِ اجراء ڈاکٹر الیاس نویدؔ گنوری،پروفیسر صغیر افراہیم،مرزا اطہر بیگ علیگ، ڈاکٹر مولانا اصغر اعجاز قائمی جلالپوری،مولانا اکرام حسین جعفری اور ڈاکٹر سلطنت زہرا کی ہاتھوں عمل میں آئی۔

پروگرام کی صدارت پروفیسر صغیر افراہیم سابق صدر شعبۂ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کی

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مولانا اصغر اعجاز قائمی جلالپوری رہے۔نظامت کے فرائض سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔پروگرام کا آغاز عبد المنان صمدی نے تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا جب کہ نعت معروف سوزخواں عظیم شمس آبادی نے پیش کی۔

اس پروگرام میں انگریزی زبان کے معروف شاعر اور ناقد ڈاکٹر شجاعت حسین کو بزمِ نویدِ سخن علی گڑھ کی جانب سے ’’ڈاکٹر فکرؔ پاروی میمورئل ایوارڈ ۲۰۲۳‘‘سے نوازا گیا۔

اس سلسلے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الیاس نویدؔ گنوری نے کہا کہ ’’ڈاکٹر فکرؔ پاروی روایت میں تازہ کاری کے پاسدار رہے ان کے کلام میں فارسی الفاظ بھی ہیں اور سہلِ ممتنع بھی ہے‘‘۔

پروفیسر صغیر افراہیم نے کہا کہ ’’مرحوم جہاں ایک اچھے شاعر تھے وہیں ایک اچھے تبصرہ نگار بھی تھے ان کا مطالعہ وسیع تھا‘‘ڈاکٹر فکرؔ پاروی کی دختر ڈاکٹر سلطنت نے کہا کہ ’’ میرے والد مرحوم چاہتے تھے کہ اردو زبان و ادب کو زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے اور کچھ نہ کچھ لکھتے ہوئے اردو ادب کی خدمت کی جائے‘‘۔اس پروگرام میں انجمنِ محبانِ اردو علی گڑھ،یونائٹڈ اسپرٹ آف رایٹرس علی گڑھ اورگلشنِ ادب علی گڑھ کا بھی اشتراک رہا۔

آخر میں ایک شعری نشست کا بھی انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مرزا اطہر بیگ نے کی کلام پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر الیاس نویدؔ گنوری،سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی، اسلم خورشید،محمد علی تاج کاسگنجوی،ڈاکٹر عرفان ؔ جمالی،ڈاکٹر وصی بیگ بلالؔ علیگ،طرب نیازی،انجینئر معراج نشاط،ذوالفقار زلفی،سید محمد عادل فراز،ڈاکٹر مہتاب مہدی اورمہدی جلالوی وغیرہ وغیرہ پیش پیش رہے۔

ساتھ ہی خالد انصاری اور کنور محمد آصف نے بھی نشست میں اپنا اظہارِ خیال پیش کیا۔محفل کو کامیاب بنانے میں سید محمد عادل اور ذوالفقار زلفی کا اہم کردار رہا۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago