Categories: فکر و نظر

ہندوستان کے پہلے اینٹی سیٹلائٹ میزائل اے سیٹ پر ڈاک ٹکٹ جاری کی گئی

ہندوستان کے پہلے اینٹی سیٹلائٹ میزائل اے سیٹ پر ڈاک ٹکٹ جاری کی گئی

محکمہ ڈاک نے آج انجینئروں کے دن کے موقع پر ہندوستان کے پہلے اینٹی سیٹلائٹ میزائل اے سیٹ پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او 27 مارچ 2019 کو اڈیشہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام جزیرے سے اینٹی سیٹلائٹ میزائل ٹسٹ ’مشن شکتی  کی کامیابی سے آزمائش کی تھی۔  ڈی آر ڈی او نے یہ میزائل تیار کیا تھا۔ اس میزائل نے ہٹ ٹو کل موڈ میں لوارتھ اور بٹ (ایل ای او) میں ایک ہندوستان اور بیٹنگ ٹارگیٹ سیٹلائٹ کو کامیابی سے انگیج کیا۔ انٹرسیپٹر میزائل دو سالٹ راکٹ بوسٹرس کے ساتھ ایک تین اسٹیج والا میزائل سیٹلائٹ تھا۔ رینج سینسرس سے ٹریکنیگ ڈاٹا سے اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ مشن نے اپنے تمام مقاصد پورے کرلیے ہیں۔ یہ پوری کوشش ملک کی اندرونی تکنیک پر مشتمل تھی جس نے اس طرح کے پیچیدہ اور اہم مشنوں کو تیار کرکے ملک کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اس مشن میں بہت سی صنعتوں نے بھی حصہ  لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان اس طرح کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کاچوتھا ملک بن گیا ہے۔ جناب اجیت ڈوبھال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشن شکتی کو پورا کرنےکی ڈی آر ڈی او کی کوشش ایک بہت حوصلہ کن قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر ڈی او نے بہت سے کارنامے انجام دیے ہیں جن پر فخر کیا جاسکتا ہے۔ البتہ مستقبل خلا پر مبنی ٹکنالوجیز پر ہے۔ سیٹلائٹس بہت اہم ہیں  اور اس صلاحیت کے ساتھ ہندوستان خلا میں اپنے اثاثوں کا دفاع کرسکتا ہے۔

انہوں نے اس طریقہ کار کی تعریف کی جن میں مشن کو خفیہ رکھا گیا۔ انہوں نے دیگر تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی انجام دینےکے لئے ڈی آر ڈی او برادری کی تعریف کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کےچیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی  نے ڈی آر ڈی او میں اعتماد بنائے رکھنے کے لئے وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی سیٹلائٹ مشن بہت سی ٹکنالوجیز کو فروغ دے سکا ہے۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او برادری سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے مزید اہم اور پیچیدہ پروجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آئیں۔ اس موقع پر منعقد تقریب میں محکمہ ڈاک کے سکریٹری پرادیپتا کمار بسوئی اور ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنس دانوں نے بھی شرکت کی۔.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago