فکر و نظر

تشہیر کہانی: بچپن نگری

ذوالفقار علی بخاری

‘‘تم ہر وقت کاروباری معاملات دیکھتے رہتے ہو،کبھی من پسند مشغلے سے بھی لطف اندوز ہو لیا کرو۔’’

عدنان نے عامر سے کہا۔

‘‘بچپن کے دن گزر گئے ہیں، اب تو زندگی گزارنی ہے اوراسی مصروفیت کے ساتھ گزرجانا ہے۔’’

عامرنے دائیں ہاتھ کو آسمان کی طرف بلند کرتے ہوئے کہا۔

‘‘تم من موجی ہو، میں تو ابھی بھی بچپن میں ہوں۔’’

عدنان نے ہنستے ہوئے کہا۔

‘‘ارے۔۔کیا کہ رہے ہو۔۔۔تم بہت سمجھدارانسان ہو، تم تو ایسی بات نہ کرو۔’’

عامر نے گہری سنجیدگی سے کہا۔

‘‘میں نے تو سچ کہا ہے کہ میں ابھی تک بچپن میں ہوں۔’’

عدنان نے پھر سے دانت نکالے اورمسکراتے ہوئے کہا۔

‘‘’تم کہنا کیا چاہ رہے ہو؟’’

عامر نے استفسار کیا۔

’’ارے میں واٹس ایپ ادبی محفل ’’بچپن‘‘کی بات کر رہا ہوں۔ جسے 2020میں تشکیل دیا گیا تھا اوراس کارخیر کے پیچھے ادب اطفال کی معروف شخصیت سراج عظیم کا ہاتھ ہے ۔جنھوں نے دنیا بھر کے ادیبوں کو ایک پلیٹ فورم پرجمع کیا اور یہ موقع فراہم کیا کہ وہ ایک دوسرے کی تخلیقات کو نہ صرف سند پزیرائی دیں بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں۔میں اس محفل کا حصہ ہوں تو اسی وجہ سے کہ رہا تھا کہ میں ابھی تک بچپن میں ہوں۔‘‘

عدنان نے ہنستے ہوئے عامر سے کہا۔

‘‘تم کبھی باز نہیں آؤ گے۔۔۔۔تمہاری یہی شوخی اورحس مزاج وہ عادت ہے جس کی بدولت ہماری دوستی  قائم ودائم ہے۔’’

عامرنے اپنے ادیب دوست عدنان سے کہا۔

‘‘اچھی دوستی وہی ہے جو بچپن سے ہو اور پچپن تک جائے۔’’

عدنان نے پھر سے ہنستے ہوئے کہا۔

’’بچپن۔۔۔۔ارے ۔۔۔ارے۔۔۔۔ ابھی پچھلے دنوں میرے گھر میں ’’ بچپن کے رنگ‘‘ نامی نظموں کی کتاب بہن لائی تھیں غالباََ روبینہ ممتاز روبی کی تھی۔انھوں نے بھی سراج عظیم صاحب کی حوصلہ افزائی کا تذکرہ اپنے پیش لفظ میں کیا ہوا تھا ۔تمہاری سراج عظیم صاحب سے دوستی ہے تو خوشی کی بات ہے۔ راج محمد آفریدی کی کہانیوں کے مجموعے ’’ سورج کی سیر‘‘ کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں شائع کروا چکے ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی کئی ادیبوں کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کر چکے ہیں‘‘۔

عامر نے عدنان کی خاموشی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کہا۔

‘‘بچپن نگری میں بھی دوستی قائم ہوتی ہے توپھر وہ بھی قائم ودائم رہتی ہے کہ ادب کا فروغ ہی سب کی خواہش ہے۔’’

عدنان نے حسب معمول عامر کی بات کو دوسرے رنگ میں ڈالا اور اپنی بات کہ دی۔

اسی اثناء میں چائے آچکی تھی، پھر دونوں دوست چائے اوردیگرلوازمات سے لطف اندوز ہونے لگے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago