فکر و نظر

قرآن اللہ کی کتاب،اسے مضبوطی سے پکڑنا بیحد ضروری: مولانا ایاز مدینی

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 قصبہ رسولی کی پھلواری والی مسجد ، محلہ کٹرہ میں حافظ شہبازعالم ، حافظ محمدارشاد اور حافظ محمدپرویز نے مشترکہ طور پرگزشتہ روز تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا۔ یہ مذکورہ تینوں طالب علم مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی کے طالب علم ہیں۔ ان تینوں نے اسی سال رمضان المبارک سے قبل قرآن کریم حفظ مکمل کیا ہے۔

 اس موقع پر جامعہ کے مدرس مولانا محمدایاز مدینی نے حاضرین سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ اور اسے بار بار پڑھتے ہیں۔ اس کی تعلیمات پرغور و فکر کرتے ہیں۔ اس کو اپنا بہترین رہنما سمجھتے ہیں۔

اس سے رہنمائی اور برکات حاصل کرتے ہیں۔ اس سے ملنے والے اجر و ثواب سے اپنی آخرت کی جھولیاں بھرتے ہیں۔ ہرمسلمان کو چاہئے کہ قرآن شریف کی کثرت سے تلاوت کیا کرے۔

 جب اس میں دعا کا مقام آوے تو خوب دعائیں کرے۔ اور خود بھی خدا سے وہی چاہے جو اس دعا میں چاہا گیا ہو۔ اور جہاں عذاب کا مقام آوے تو اُس سے پناہ مانگے۔ اور اپنی اُن بد اعمالیوں سے بچے ، جن کے باعث پہلے کی قومیں تباہ ہوئی ہیں۔

دل کی اگرسختی ہو تو اس کے نرم کرنے کے لئے یہی طریق ہے کہ قرآن شریف کو بار بار پڑھے۔ اس لئے کہ قرآن شریف اللہ کی کتاب ہے۔ اسے مضبوطی سے پکڑنا بیحد ضروری ہے۔

 مولانا ایاز مدینی نے مزید کہا کہ جو لوگ قرآن کریم کو مضبوطی سے تھام لیتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ ان کے مقام و مرتبے کو بلندکر دیتا ہے۔ وہ دنیا میں بھی عزت حاصل کرتے ہیں۔ اور آخرت میں سرخرو ہوکر جنت میں داخل ہوں گے۔ جو لوگ قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیمات سے دور ہوتے ہیں۔

اور زندگی اپنی مرضی اور چاہت کے مطابق بسرکرتے ہیں۔ تو پھر ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ دنیا میں ذلیل و خوارکردیتے ہیں۔ قرآن کریم کی تلاوت خود باعثِ اجر و ثواب ہے۔ چاہے پڑھنے والا اس کے معانی و مطالب کوسمجھتا ہو یا نہ سمجھتا ہو۔

اس کے ایک ایک حرف پر دس دس نیکیاں ہر پڑھنے والے کو ملیں گی۔ جیسا کہ حدیث میں فرمایا گیا ہے۔ یہ محض اللہ کا فضل و کرم ہے کہ وہ ہر پڑھنے والے کو اجرِعظیم سے نوازتا ہے۔ لیکن بغیر سمجھے پڑھنے سے ثواب تو یقیناً مل جائے گا۔ لیکن قرآن کے نزول کا جو اصل مقصد ہے وہ اسے حاصل نہیں ہوگا۔ وہ مقصد ہدایت اور نور ہے۔ یہ تو صرف اسے ہی ملے گی جو قرآن کو سمجھنے کی اور اس کے معانی و مطالب سے آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

 آج پوری دنیا میں اس قرآن کی تلاوت کرنے والے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ لیکن اس میں بیان کردہ اصول و ضوابط اور تعلیمات و ہدایات کو سمجھنے والے بہت تھوڑے ہیں۔

اس لیے آج سے ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرنی ہیں۔ اس سے ہمیں اجر و ثواب بھی زیادہ ملے گا اور ساتھ ہی قرآن کی سمجھ بھی نصیب ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ہر ایک کو قرآن کریم سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago