Categories: فکر و نظر

ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ مصنفہ پدما سچدیو اکاانتقال

ساہتیہ اکادمی نے اپنے بزرگ رکن کی موت پر تعزیت کی

ڈوگری شاعرہ اور ناول نگار اور ساہتیہ اکادمی کی رکن پدم شری پدما سچدیو کا بدھ کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 81 سال کی تھیں۔ کچھ دنوں سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ممبئی میں تھیں۔ ان کی وفات پر ادبی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ساہتیہ اکادمی نے اپنے سب سے بزرگ رکن پدما سچ دیو کی موت پر تعزیت کی ہے۔ نئی دہلی کے رویندرا بھون میں واقع ساہتیہ اکادمی کے تیسری منزل کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں، ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے۔ سرینواس راؤ نے کہا کہ اپنی منفرد تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے وہ ڈوگری اور ہندی ادب کا ناقابل فراموش ورثہ رہیں گی۔ ساہتیہ اکیڈمی پدما سچدیو کے خاندان سے گہری تعزیت اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کے انتقال نے ایک گہرا خلا اور ایک بھرپور ورثہ چھوڑا ہے۔

تعزیتی اجلاس میں پہلے سکریٹری سرینواس راؤ نے تعزیتی پیغام پڑھا اور اس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس کے بعد، ساہتیہ اکادمی کے تمام دفاتر ان کے احترام کے طور پر آج آدھے دن کے لیے بند رہے۔

پدما سچدیوا ڈوگری زبان کی پہلی جدید شاعرہ تھیں، جنہوں نے ہندی میں بھی لکھا۔ 17 اپریل 1940 کو جموں میں سنسکرت کے دانشوروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئیں، پدما سچدیو اکو، لوک کہانیوں اور لوک داستانوں کی بھرپور زبانی روایت نے ایک شاعرانہ شخصیت بنا دیا۔ انہوں نے 1969 میں قومی ادبی منظر میں اپنے پہلے شعری مجموعہ میری کویتا میرے گیت سے آغاز کیا۔ کتاب کو 1971 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔پدما سچدیو کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کے علاوہ، کیندریہ ہندی سنستھان کی طرف سے قومی ایوارڈ، مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے شاعری کے لیے کبیر اعزاز، سرسوتی اعزاز، جموں و کشمیر اکیڈمی کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ، ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ اور حکومت ہند کے پدم شری سمیت کئی اعزازات اور ایوارڈحاصل کیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago