Categories: فکر و نظر

سعودی عرب میں پہلی بار بین الاقوامی اوپیرا فیسٹول کا انعقاد

ریاض ( رانا عظیم  )

سعودی عرب میں پہلی بار بین الاقوامی اوپیرا فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی اور غیر ملکی گلوکار کلاسیکل آرٹ موسیقی کے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جن کو سننے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں  وزارت ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی اوپیرا فیسٹیول میں دنیا کے نامور کلاسیکل موسیقی کے گلوکار شرکت کر رہے ہیں جن میں آسٹریلیا کے گلوکارہ ڈینیل ڈی نیس، آرمنیا کے گلوکار جارج ہیکوبین اور مالٹا سے تعلق رکھنے والے جوزف کالیجا شریک ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی گلوکار مصطفی شیرہ بھی پرفارم کر رہے ہیں جن کو سننے کے لیے سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھرپور شرکت کر رہے ہیں ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقدہ اوپیرا فیسٹول میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے اور میوزک کی خوبصورت دھنوں کو سن کر خوب داد بھی دی اور کہا کہ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس کو خوب پذیرائی ملی رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago