فکر و نظر

سر سید احمد خان کی فکر ہمارے لیے مشعل راہ ہے: خورشید احمد خاں

ہندوستانی مسلمانوں کے جملہ مسائل کا حل سرسید کے افکار و خیالات میں مضمر ہے، سر سید احمد خان کی فکر ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار خورشید احمد خان نے کیا وہ آج سلطان جہاں منزل میں منعقد ال انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے سالانہ میٹنگ کو خطاب کر رہے تھے۔

 انہوں نے کانفرنس کے ذریعے اشاعتی پروگرام کے تحت نئی نسل کو سرسید کی فکر سے واقف کرائے جانے کی کوششوں کی ستائش کی،جنرل سیکرٹری پروفیسر رضا اللہ خان نے سبھی شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے سالانہ رپورٹ گوشوارہ آمد و صرف میں آڈٹ رپورٹ پیش کی جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اشاعتی مٹیریل کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد ہی منظر عام پر ائے گا، آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے سالانہ اجلاس ممبران کی رائے کے مطابق اکتوبر 2023 میں علی گڑھ میں منعقد کیا جائے گا،تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

انہوں نے کانفرنس کے حلقے کو وسیع کرنے کے لیے سبھی ممبران کو متوجہ کیا اور اس کے لیے پانچ رکنی اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی جس میں خورشید احمد خان،اسد یار خان،محمد احمد شیون،ڈاکٹر معراج الدین احمد اور آنریری جنرل سیکرٹری پروفیسر رضا ء اللہ خان کے نام شامل ہیں،اس کے ساتھ ہی کانفرنس کے دستور العمل کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی  جس میں خورشید احمد خان،میر محمدعلی، محمد احمد شیون اور نور الکریم کو نامزد کیا گیا جو دستور میں حذف و اضافے کی تجویز مجلس منتظمہ میں پیش کریں گے،جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ اسکالرشپ دینے کے لیے جو پروگرام شروع کیا گیا ہے اس میں کنور نسیم وارث نے 100 لڑکیوں کے لیے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سیکرٹری کی تجویز کے مطابق کانفرنس کہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے اسد یار خان کے نام کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا،کانفرنس کی مجلس منتظمہ کے رکن معروف ملی رہنما ظفریاب جیلانی ایڈوکیٹ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی ملی اور سماجی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی وفات کو ایک غیر معمولی ملی خسارہ قرار دیا اور دعا کی گئی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق دے،اس موقع پر خورشید احمد خان، اسد یار خان، نور الکریم،میر محمد علی، کنور نسیم وارث،جاوید سعید، ڈاکٹر معراج الدین احمد،پروفیسر رضا اللہ خان اور محمد احمد شیون نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سیکرٹری کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago