آفتاب سکندر
ایسی توہمات میں ایک یہ ہے کہ خربوز یا تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے ہیضہ ہوجاتا ہے۔ یہ ایک وہم ہے غلط فہمی ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ہیضہ فقط اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ خربوز یا تربوز میں بیکٹیریا ہوں یا پانی میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوں جن سے یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔
اسی طرح کسی کو کرنٹ لگنے کی صورت میں اس کو مٹی میں ڈال دیتے ہیں یا ریت اور مٹی میں دفنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ افسوس کہ ایسا اکثر علاقوں میں کیا جاتا ہے۔
یہ جہالت ہے۔ کرنٹ لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کا ایک طریقہ ہے جس میں دل پر ہاتھ رکھ کر پمپنگ کی جاتی ہے اگر آپ اس سے ناواقف ہیں تو بہرصورت مریض کو کسی ڈاکٹر تک پہنچائیں تاکہ اس کا بروقت علاج کیا جا سکے۔
ایک اور غلط فہمی عام ہے کہ مچھلی کا گوشت کھانے کے بعد دودھ پینے سے برص کا مرض لاحق ہوتا ہے۔ انڈہ کھانے کے بعد چائے پینے سے بھی یہ بیماری لگتی ہے۔یہ ایک غلط تاثر ہے۔ پھل بہری یا برص میلانن کی کمی سے ہوتی ہے۔ جس کا مچھلی کے گوشت کے ساتھ دودھ پینے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسی طرح اکثر لوگوں سے سنتے ہیں کہ برائلر مرغی کا گوشت مضر صحت ہے۔ یہ گوشت کھانے سے مردانہ کمزوری لاحق ہوتی ہے۔انسان جلدی جوان ہوجاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ بات درست نہیں ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت نارمل غذا کی طرح ہے۔ اس سے کوئی خطرہ نہیں۔
برائلر انڈے اور دیسی انڈے کے نرغ مختلف بتائے جاتے ہیں اور یہ ابہام بھی عام ہے کہ برائلر مرغی کا انڈہ صحت بخش نہیں ہے۔حالانکہ دونوں دیسی اور برائلر مرغی کے انڈوں میں غذائیت اور پروٹین ایک طرز کی ہوتی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…