فکر و نظر

سویڈن بار بار قرآن سوزی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو مشتعل کر رہا ہے:  محمد سعید نوری

 رضا اکیڈمی کے کارکنان نے ’’عظمت قرآن زندہ باد ،سویڈش حکومت مردہ آباد‘‘ اور ’’سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ کرو‘‘ کے نعروں کے ساتھ زبردست احتجاج

سویڈن میں مسجد کے سامنے عین عید الضحیٰ کے دن مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے جس طرح قرآن مقدس کو نذر آتش کیا ہے آج قرآن سوزی کے خلاف مینارہ مسجد کے سامنے ممبئی میں سخت احتجاج کیا گیا۔

جس میں سب سے پہلے قاری مفتی محمد نورالحسن علیمی نے قرآن مقدس کی تلاوت کی اس کے بعد قائد ملت اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے سویڈن حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن اپنی حرکتوں سے باز آجائے کیوں کہ مسلمان اپنی جانوں سے زیادہ قرآن کریم سے محبت کرتے ہیں اس کی بے حرمتی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

 مزید نوری صاحب نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ بار بار سویڈن ایسی حرکتوں کو دہرا رہا ہے اس کے باوجود ہم سخت اقدامات نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں ہمیشہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے کبھی ناموس رسالت پر حملہ آور ہوتی ہیں تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتی ہیں۔

 لہٰذا سربراہان مملکت اسلامیہ سے رضا اکیڈمی مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور گستاخِ قرآن ملزم سالوان مومیکا کو پھانسی دے۔آپ نے آگے یہ بھی کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے مذہب اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہیں اور ان کی مذہبی کتابوں کی توہین کرتے ہیں، دن بدن بڑھتے ہوئے اس سلسلہ پرروک لگنا عالمی سطح پر ضروری ہے نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء   حضرت نوری صاحب نے یہ بھی کہا کہ جس طریقے سے لوگ یورپی ممالک میں مسلمان ہو رہے ہیں قرآن کریم سے قریب آ رہے ہیں ۔

یہود و نصاری بڑھتی ہوئی اسلام مقبولیت سے خائف ہیں اسی لیے وہ اس طرح کی اوچھی حرکت پر اْتر آئے ہیں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کر رہے ہیں جسے مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا۔ آخر میں خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے بالخصوص او۔آئی۔ سی سے اپیل کی ہے کہ وہ سویڈش مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔وہاں کے بنائے ہوئے تمام سامانوں کو مارکیٹ سے اْٹھا کر باہر پھینکے تاکہ یہ اسلام دشمن ملک سویڈن کے ہوش ٹھکانے آئے۔

بعدہ حضرت مولانا امان اللہ نوری رضوی صاحب نے بھی عظمت قرآن زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی اور دعا۔مولانا خلیل الرحمٰن  نے کی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی خاص طور سے حضرت مولانا محمد عباس رضوی، مولانا ظفر الدین رضوی، حضرت مولانا قاری عبد الرحمان ضیائی ،حضرت قاری سلیمان خان صاحب، محمد نور الحسن علیمی امجدی، حضرت مولانا قاری نیاز صاحب، الحاج محمد کمال احمد خان قادری ودیگر لوگ شریک تھے،سارے لوگوں نے سویڈن حکومت اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے عظمت قرآن کا نعرہ لگایا اور کہا کہ ہم قرآن مقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago