Categories: فکر و نظر

کشمیر یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی سیمینار اردو تحقیق و تنقید کا آغاز، دنیا بھر سے دانشوران کی شرکت

کشمیر یونیورسٹی میں بدھ کے روز ’اردو تحقیق و تنقید‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار شروع ہوا۔ اس سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن  نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان و ادب ے تعاون سے کیا ہے اور اس میں ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے نامور اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ڈی ڈی ای پروفیسر طارق احمد چشتی نے افتتاحی سیشن میں مہمانوں اور شرکاء کا رسمی طور پر خیرمقدم کیا، جہاں جے این یو میں سنٹر آف انڈین لینگویجز کے پروفیسر کے ایم اکرام الدین نے کلیدی خطبہ دیا۔ پروفیسر اکرام الدین نے موضوع کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی اور عالمی سطح پر مختلف جامعات میں اردو تحقیق و تنقید کی موجودہ صورت حال کو بالخصوص بیان کیا۔

شعبہ اردو، جے ایم آئی نئی دہلی سے پروفیسر کوثر مظہری نے ڈی ڈی ای کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ سیمینار ایک اہم موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے جس کی عصری مناسبت ہے۔ پروفیسر نذیر احمد ملک، سابق سربراہ شعبہ اردوکشمیر یونیورسٹی نے اپنے صدارتی کلمات میں اردو تحقیق و تنقید کی نوعیت، بنیادی خصوصیات اور سمت کا ایک نمونہ خاکہ پیش کیا۔ افتتاحی سیشن کی نظامت ڈاکٹر الطاف انجم، اسسٹنٹ پروفیسر (اردو) ڈی ڈی ای نے کی، جنہوں نے سامعین کو سیمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر محمد شاہنواز نے افتتاحی سیشن میں قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی، جہاں ڈاکٹر حبیب اللہ شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای نے شکریہ کا کلمہ پیش کیا۔ پروفیسر شفیقہ پروین، سابق ڈائریکٹرکشمیر یونیورسٹی اور پروفیسر کوثر مظہری نے پہلے ٹیکنیکل سیشن کی صدارت کی، جہاں  اے ایم یوکے شعبہ اردو کے ڈاکٹر معید الرحمان، ڈاکٹر نصرت جبین اسسٹنٹ پروفیسر سینٹرل یونیورسٹی  کشمیر ، ڈاکٹر مشتاق حیدر اور پروفیسر ریاض احمد نے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس سیشن کی نظامت ریسرچ اسکالر ظہور احمد گنی نے کی۔

پروفیسر غیاث الدین، سربراہ، شعبہ اردو سینٹرل یونیورسٹی کشمیر اور پروفیسر اعزاز محمد شیخ، سربراہ، شعبہ اردوکشمیر یونیورسٹی  نے دوسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت کی، جہاں ڈاکٹر محمد آصف ملک، ڈاکٹر الطاف انجم، ڈاکٹر مشتاق احمد غنی، ڈاکٹر غلام ربانی ( شعبہ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش) اور پروفیسر نذیر احمد ملک نے اپنے مقالے پیش کئے۔اس سیشن کی نظامت صوفی سمیرا، ریسرچ اسکالر نے کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago