فکر و نظر

اردو صرف زبان نہیں بلکہ ایک تہذیب ہے:ذکی طارق

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

اردو اخباروں میں اپنے کلام کے ذریعہ یکساں مقبولیت رکھنے والے انٹرنيشنل شاعر اترپردیش کے بارہ بنکی سےشائع ہفت روزہ “صداۓ بسمل “کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی نے اجمیر شریف زیارت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ ملکی سطح پر اردو زبان روبہ زوال ہوئی ہے کیونکہ اردو کا فروغ صرف مشاعروں یا شعری نشستوں سے نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے زمینی سطح پر اورعملی طور پر ہمیں محنت کرنی ہوگی۔

اپنے بچوں کو اردو زبان کے تئیں رغبت دلانی ہوگی۔ ان میں دلچسپی پیدا کرنی ہوگی۔ ان کی تعلیم میں اردو کے مضامین شامل کرنے ہوں گے اور انہیں بتانا ہوگا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب میں اردو زبان کا کیا کردار ہے۔ ملک کی آزادی میں اردو کی کیا خدمت رہی ہے۔ اردو زبان صرف زبان نہیں بلکہ ایک تہذیب ہے جس میں شائستگی اور مٹھاس ہے۔

 ذکی طارق بارہ بنکوی نے مزید کہا کہ اردو زبان اب ایک بین الاقوامی زبان بن چکی ہے، ہندوستان پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد یورپ میں آباد ہے جو روزمرہ میں اردو استعمال کرتی ہے، ٹیکنالوجی کے اس دور میں اردو پہلے کے مقابلے زیادہ ترقی کر رہی ہے اور امکان ہے آنے والے دنوں میں اردو جاننے اور پڑھنے والے بڑے پیمانے پر سامنے آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago