Categories: فکر و نظر

اردو کو اردو رسمِ خط میں ہی لکھنا پڑھنا چاہیے: پروفیسراخترالواسع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممتاز دانشور، اسلامی اسکالر اور سابق صدر، مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ اردو محض ایک زبان نہیں بلکہ ایک تہذیبی رویے اور ثقافتی مظہر کی آئینہ دار ہے۔ اردو زبان کا رسمِ خط اس کی روح ہے اور یہ شرف بھی اردو زبان کے رسمِ خط کو حاصل ہے کہ فن خطاطی کے ذریعے وہ ہمارے فنونِ لطیفہ میں شامل ہے۔ اس لیے اردو زبان سے اگر کوئی رومن یا دیوناگری رسمِ خط کے ذریعے مستفید ہونا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن وہ لوگ جو اردو زبان کے روایتی طور پر امانت دار ہیں اور اردو کلچر کی پیداوار ہیں انھیں تو اردو رسمِ خط میں ہی اردو زبان کو لکھنا پڑھنا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاد رکھیے زبانیں اپنے رسمِ خط کے ذریعے پہچانی جاتی ہیں۔ اگر رسمِ خط سے ہمارا رشتہ منقطع ہوجائے گا تو پھر زبان سے بھی ہم بے بہرہ ہوجائیں گے۔ اس المیے سے وہ زبان دوچار ہوچکی ہے جہاں سے اردو کا لفظ مستعار ہے، یعنی ترکی زبان۔ سیکڑوں سال کی ترکی زبان جو عربی فارسی رسمِ خط میں لکھی جاتی تھی، اسے کمال اتاترک نے بیک قلم بدل دیا اور لاطینی رسمِ خط کو ترکی کے لیے لازم قرار دے دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نتیجہ یہ ہوا کہ ترک اپنے ماضی، مہتم بالشان تاریخ، تہذیب، ثقافت اور انتہا یہ کہ مذہبی روایت سے بھی کٹ کر رہ گئے اور نتیجے میں وہ آج تک اس پر پشیمان بھی ہیں اور سرگرداں بھی۔ لیکن جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو گیا۔ اردو ایسے کسی سانحے سے دوچار نہ ہو یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اردو زبان کو اس کے رسمِ خط کے ساتھ فروغ دیں گے اور استحکام بخشیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago