Categories: فکر و نظر

معروف شاعر و صحافی قیصر شمیم کا انتقال

کلکتہ 3 ستمبر

مشرقی ہند کے معروف ادیب و شاعر اور صحافی قیصر شمیم کا آج صبح انتقال ہو گیا وہ 86 برس کے تھے  پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا ہے کنبے کے ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق تدفین بعد نماز مغرب آندول قبرستان (ہوڑہ) میں عمل میں آئے گی قیصر شمیم پچھلے پندرہ دنوں سے سخت بیمار تھے اور ایک پرائیویٹ شفاخانے میں زیر علاج تھے۔ تین روز قبل وہ دماغی فالج کے حملے کی زد میں آ گئے تھے۔ اس کی تاب نہ لا کر آج صبح ساڑھے پانچ بجے انہیں نے فانی دنیا کی حتمی دہلیز پار کر لی۔

قیصر شمیم (عبد القیوم خان) 2 اپریل 1936 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے عمید انگسی کے نام سے اپنا ادبی سفر شروع کیا تھا۔ نصف درجن سے زیادہ کتابوں کے خالق قیصر شمیم ضلع ہگلی کے چاپدانی/انگس علاقے میں اردو کی اولین عصری درسگاہ ادبی سوسائٹی کے بانیوں میں سے ایک تھے جو آج ہائیر سکنڈری مدرسہ (اسکول) ہے۔

مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے سابق وائس چئیر مین کو ان کی صحافتی خدمات پر اکیڈمی نے عبد الرزاق ملیح آبادی ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔

ان کی رحلت سے اردو ادب اور صحافت کی دنیا کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔ بنگال، بہار، یوپی اور دہلی میں ان کے ہمعصروں اور چاہنے والوں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago