کھیل کود

دو (2.2)کروڑ  سے زیادہ ناظرین نے جیو سنیما پر دیکھے دھونی کے چھکے

چنئی  سپر کنگس  کے  کپتان ایم ایس دھونی جب راجستھان رائل  کے خلاف رن۔ چیز کے دوران چھکے  اڑا رہے تھے، تب جیو  ۔ سنیما کے  شائقین کی تعداد 2.2کروڑ کو پار کر گئی۔  ٹورنامنٹ   کے آن لائن  لائیو سٹریمنگ   پلیٹ فارم جیو۔ سنیما   پر موجودہ 2023 سیزن میں اب تک کی سب سے زیاد ویوور  شپ  دیکھی گئی۔

آخری گیند تک تماشائی   سانس تھامے  میچ  کے اتار چڑھا کو دیکھتے رہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ایک بار پھر پرانے دنوں کی جھلک دکھا دی۔ بہترین فنشر سمجھے جانے والے دھونی نے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ تاہم راجستھان رائلز کے تیز گیند باز سندیپ شرما نے آخری گیند پر صرف ایک رن دیا اور چنئی سپر کنگز کو تین رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دھونی نے 188 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 17 گیندوں میں 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل کا یہ دلچسپ میچ بدھ کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے،   ٹاٹا  آئی پی ایل 2023 کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر جیو۔ سنیما کے پچھلے ہفتے کے آخر میں شاندار آغاز کیا۔  پہلے ویک ۔ اینڈ  پر ویڈیو ویوز  کی تعداد نے پچھلے  پورے سیزن  کے دوران ویڈیو ویووز  کے اعداد  و شمار  کو   پیچھے چھوڑ دیا۔  جیو۔ سنیما  پر ویڈیو ریکارڈ 147کروڑ  سے زیادہ    بار دیکھے گئے۔ جیو۔ سنیما  پر  فی ویڈیو   فی  میچ بتایا   گیا وقت بھی 60 فیصدی بڑھ گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago