کھیل کود

ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی 13رکنی ٹیم حصہ لے گی

ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں اس بار ہندوستان کی  13 رکنی ٹیم شامل ہوگی۔ انڈین  ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیوایف ایف) نے 25 مارچ سے 1 اپریل تک ڈیورس (البانیہ) میں منعقد ہونے والی ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے لیے 13 رکنی ٹیم(چھ مرد اور سات خواتین) کا انتخاب کیا ہے۔ پچھلی بار چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والے چھ لفٹرز میں سے دو موجودہ ٹیم میں شامل ہیں۔ پچھلی بار اس چیمپئن شپ میں پانچ مرد اور سات خواتین لفٹرز نے حصہ لیا تھا۔

ویٹ لفٹر سیناپتی گرونائیڈو ایک بار پھر ورلڈ یوتھ چیمپئن میں میڈل کے لئے اپنا دعویٰ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ گرو نائیڈو سے لوگوں کو تمغے کی امید  ہے۔

 گرونائیڈو نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں لیون (میکسیکو) میں منعقدہ چمپئن شپ میں 55 ویٹ زمرہ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس بار بھی وہ اسی وزن میں اپنا چیلنج پیش کرنے جا رہے ہیں۔

 پچھلی بار اس چمپئن شپ میں ہندوستان نے ایک طلائی تمغہ، دوچاندی  اور تین کانسے کا تمغہ جیت کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

گذشتہ چمپئن شپ میں مہاراشٹر کی اکانکشا نے 40 وزن کے زمرے میں 127 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ گرونائیڈو نے 230 کلوگرام وزن اٹھایا تھا۔ اس بار اکانکشا ویوہارے  45 ویٹ کیٹیگری میں کھیلنے جا رہی ہیں۔

 ڈیرس میں کھیلنے جا رہے مرد ویٹ لفٹرز میں ایل دھنوش، طفیل (49)، سیناپتی گرونائیڈو، تومچھوو میتئی (55)، گولم ٹنکو (61)، بیدابرت بھرالی (67) ہیں۔ خواتین ویٹ لفٹرز میں جیوتسنا سابر (40)، اشمیتا دھونے، اکانکشا ویو ہارے (45)، کوئل بار (49)، مینا سانتا (55)، سنجنا (76)، ایم مارٹینا دیوی (پلس 81 کلوگرام) شامل ہیں۔ منی پور کی مارٹینا دیوی نے کھیلو انڈیا گیمز میں ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago