ابوظہبی ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

دہلی بلس نے ابوظہبی ٹی 10 میں دفاعی چیمپین مراٹھا عربینس کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری مسلسل کامیابی درج کرلی۔

بلس نے 88 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 89 رنوں سے جیت کر صرف پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

بلس کے اوپنر ایوین لیوس نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 55 رنوںکی طوفانی اننگز کھیلی۔ روی بوپارہ 28 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس میچ میں بلس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مراٹھا عربینس کی شروعات خراب تھی اور اوپنر عبد الشکور بغیر کوئی اکاؤنٹ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ شکور کو عماد بٹ نے شکار کیا۔

عربینس نے پانچ اووروں میں 41 رن پر تین وکٹ کھوئے تھے۔ اس کے بعد جاوید احمدی (24) مصدق حسین (ناٹ آؤٹ 35) نے ٹیم کا اسکور 87 رنز تک پہنچا دیا۔ دہلی بلس کی طرف سے عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…