Categories: کھیل کود

افغان کرکٹر راشد خان نے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر حیران کردیا

افغان کرکٹر راشد خان نے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر حیران کردیا

کابل،یکم جون(انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپینر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر پاکستانی مداحوں کو خوش کردیا۔سوشل میڈیا پر راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ اپنی سریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گا رہے ہیں۔افغان کرکٹر کا کرکٹ کے علاوہ یہ ٹیلنٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں وہیں ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بڑی تعداد میں زیرِ گردش بھی ہے۔

یاد رہے کہ دورِ حاضر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپنر افغانستان کے راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے راشد خان کی لاہور قلندرز کے لیے دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف لاہور قلندرز کے مداحوں بلکہ پوری پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 2 میچوں میں شرکت کی تھی اور لاہور قلندرز دونوں میچوں میں فتح یاب ہوئی۔راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو مرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago