کھیل کود

اجنکیارہانے نے ایم ایس دھونی کا 11 سال پراناریکارڈتوڑا،بنائی آئی پی ایل 2023 کی تیزترین نصف سنچری

اجنکیا رہانے نے ایم ایس دھونی کا 11 سال پرانا آئی پی ایل  ریکارڈ توڑ دیا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 12ویں میچ میں سی ایس کے نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

 اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے چنئی کے سامنے 158 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے سی ایس کے کی ٹیم نے 11 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ اس جیت میں اجنکیا رہانے کا خاص حصہ رہا جنہوں نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے کئی خاص کارنامے اپنے نام کیے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2023 کی تیز ترین نصف سنچری بنائی اور کپتان مہندر سنگھ دھونی کا 11 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  بتادیں کہ اجنکیا رہانے، جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں، نے جیسے ہی آئی پی ایل 2023 میں سی ایس کے کے لیے پہلا میچ کھیلا، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 انہوں نے 19 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اور آئی پی ایل 2023 میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 61 رن کی اننگ کھیلی جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

بتا دیں کہ 19 گیندوں میں یہ نصف سنچری بنا کر ر ہانے نے معین علی کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے جنہوں نے 2022 میں سی ایس کے کے لیے کھیلتے ہوئے 19 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔ اس فہرست میں سریش ریناکا نام شامل ہے جنہوں نے سال 2014 میں پنجاب کنگز کے خلاف 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اجنکیا نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا 11 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago