پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو (37) ملک کے لیے اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ 39 سالہ تجربہ کار دفاعی کھلاڑی پیپے کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ تین میچوں میں پرتگال کے لیے گول نہ کرنے کے باوجود رونالڈو کو قومی کوچ فرنانڈوسنٹوس نے سپورٹ کیا۔ کرشماتی فٹ بالر نے ٹیم کو 2016 یورپی چمپئن شپ اور 2019 یو ای ایف اے نیشنز لیگ ٹائٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ای ایس پی این نے سینٹوس کے حوالے سے کہا، “میں نے جن کھلاڑیوں کو بلایا ہے ان میں پرتگال کو جیتنے اور ورلڈ چمپئن بنانے کی بھوک ہے، رونالڈو ٹیم میں ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی چمپئن بن سکتے ہیں اور یہ ٹیم ہمیں چمپئن بنا سکتی ہے۔”
2022 کا فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے قطر میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے پرتگال کا اسکواڈ درج ذیل ہے۔
گول کیپر: ڈیوگو کوسٹا، جوز سا، روئی پیٹریسیو۔
ڈفینڈر: ڈیوگو د لوٹ، جواؤ کینسلو، ڈینیلو پریرا، پیپے، روبن ڈائس، انتونیو سلو، نونو مینڈس، رافیل گوئیریرو۔
مڈفیلڈرز: جواؤ پالینہ، روبن نیبس، برنارڈو سلوا، برونو فرنانڈیز، جواؤ ماریو، میتھیس نونس، بٹنہا، ولیم کاروالہو، اوٹاوویو۔
فارورڈز: کرسٹیانو رونالڈو، جواؤ فیلکس، رافیل لیو، ریکارڈو ہورٹا، گونکالو راموس، آندرے سلوا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…