کھیل کود

انوراگ ٹھاکر نے گاندھی جینتی پر فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0 کا آغاز کیا

فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0 کا آغاز آج گاندھی جینتی کے موقع پر اتوار کی صبح نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ 2020 میں کوویڈ 19 وبائی بیماری کے عروج کے دوران حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی سب سے بڑی ملک گیر تحریکوں میں سے ایک، تیسرے ایڈیشن کا آغاز مشترکہ طور پر ایک فٹ انڈیا پلاگ کے ساتھ کیا گیا جسے مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو اور مرکزی وزیر  امور نوجوان جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکرنے چلایا۔

  فٹ انڈیا فریڈم رن کا تیسرا ایڈیشن آج 2 اکتوبر سے شروع ہوا اور 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ اتوار کے روز ہندوستان کے سابق وزیر صحت جناب ہرش وردھن گوئل، سکریٹری کھیل شریمتی  سوجاتا چترویدیبھی موجود تھے۔

اس موقع پر  ڈائرکٹر جنرل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا شری سندیپ پردھان، فٹ انڈیا کے سفیر ریپو دمن بیولی کے ساتھ ساتھ وزارت کھیل اور  سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں  شہریوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے وژن کو دہراتے ہوئے، شری کرن رجیجو نے ذکر کیا، “جب شری نریندر مودی نے 2019 میں فٹ انڈیا تحریک شروع کی، تو ان کا وژن پوری قوم کو فٹ بنانا تھا۔

برسوں سے جاری یہ تحریک اب اتنی بڑی کامیابی بن چکی ہے۔ اب ہر کوئی اس تحریک میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے اور فٹ انڈیا  موبائل ایپ بھی ہر ایک دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کی جا رہی ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago