Categories: کھیل کود

ورلڈ پینکیک سلات چیمپئن شپ میں کشمیر کی اقصیٰ گلزار نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوجوان کشمیری مارشل آرٹس کھلاڑی اقصیٰ گلزار نے ورلڈ پینک سلات چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔کل ملائیشیا میں ختم ہونے والی 19ویں عالمی چمپئن شپ پینکاک سلات میں جموں و کشمیر کے آٹھ کھلاڑیوں سمیت 36 کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی پینکاک سلات ٹیم نے کانسی کے سات تمغے جیتے ہیں۔قومی  پینک سلات دستہ جس میں 42 ممبران مرد اور خواتین، کوچز اور عملہ شامل ہیں ملک بھر سے 8 کھلاڑی اورجموںو کشمیر  کے 3 کوچ شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے سری نگر میں 21 روزہ کوچنگ کیمپ میں کوچز کی بیٹری کے تحت تربیت حاصل کی۔ملک کے لیے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں سورج شرما (دہلی) نے سولو تخلیقی مرد میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، دیشا ریڈی (مدھیہ پردیش)نے فنکارانہ زمرے میں سولو تخلیقی خواتین میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹنڈنگ (فائٹنگ( زمرے میں راہول سینی (راجستھان) کلاس سی، آرتی کماری (بہار- ایس ایس بی) (کلاس جی)، مدھو کماری (ہماچل پردیش- ایس ایس بی) (کلاس ای)، جی شانتی لکشمی (پڈوچیری) (کلاس ایچ(، اور اقصیٰ گلزار (جے اینڈ کے) (کلاس اوپن 2 )نے ایک ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چیمپئن شپ کا افتتاح 26 جولائی کو صوبہ ملیکا کے گورنر داتا محمد علی رستم نے کیا اور اختتامی تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری اسماعیل صبری بن یعقوب مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال اور عرفان عزیز بطور کوچ قومی ٹیم کے ہمراہ تھے اور مفتی حامد یاسین ٹیم منیجر تھے۔سیکرٹری وائی ایس ایس اور سیکرٹری اسپورٹس کونسل نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی پینک سیلات ٹیم کی کارکردگی سے سبھی پرجوش ہیں۔ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں شاندار نتیجہ پیش کیا اور عالمی میدان میں ٹاپ ٹین میں اپنا مقام برقرار رکھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنگاپور میں منعقدہ ورلڈ پینکاک سلات چمپئن شپ کے 18ویں ایڈیشن میں ہندوستانی پینکاک سلات ٹیموں نے 4 تمغے حاصل کیے اور ایونٹ میں 10 پوزیشنوں پر رہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago