Categories: کھیل کود

ایشیا کپ: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا

انڈونیشیاکے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ ایشیا کپ 2022 میں جاپان کو 1-0 سے شکست دے کرہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ بدھ کے روز کانسہ کے تمغے کے لئے  کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے واحد گول راجکمار پال نے  6ویں منٹ میں کیا اور یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

آخری لمحات میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جاپان کو برابری نہیں کرنے دی۔ میچ میں جاپان کو 7 اور بھارت کو صرف دو پنالٹی کارنر ملے۔ واضح ہو کہ ٹیم انڈیا ایشیا کپ کی گذشتہ فاتح ہے اور اپنے خطاب کا دفاع کر رہی تھی۔  ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم نے دوسری بار کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

ہندوستان نے پہلے پانچ منٹ میں کئی حملے کیے لیکن ڈی کے اندر کامیاب نہیں ہو سکے۔ تاہم6ویں منٹ میں اتم سنگھ نے جوابی حملہ سے  داہنے فلیک سے گیند کو راجکمار کی طرف پہنچایا، جنھوں نے جاپانی گول کیپر تاکاشی یوشیکاوا کو ڈاج دے کر گول کر دیا۔ تین منٹ بعد ہندوستان کو مسلسل دو پنالٹی کارنر ملے لیکن گول نہ ہو سکا۔

پہلے کوارٹر کے آخری پانچ منٹوں میں جاپان نے برابری کی بھرپور کوشش کی لیکن ہندوستانی دفاع کافی مضبوط نظر آیا۔ جاپان کو 20ویں منٹ میں دو پنالٹی کارنر ملے جنہیں ہندوستانی دفاع نے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دونوں ٹیموں نے دوسرے کوارٹر میں کئی مواقع پیدا کیے لیکن تیسرے کوارٹر میں رفتار برقرار نہ رکھ سکیں۔

وقفے کے بعد جاپان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور لگاتار دو پنالٹی کارنرس بنائے لیکن ہندوستانی دفاع کوپار  نہپاسکے۔ ہندوستان کو ایک اور گول کرنے کا موقع بھی ملا لیکن ایس وی سنیل کے پاس پر راجکمار کا شاٹ اوپر سے نکل گیا۔ جاپانیوں نے آخری دو کوارٹر میں برابری کی گول کی بہت کوشش کی لیکن بریندر لاکڑا کی قیادت میں ہندوستانی دفاع بہت مضبوط تھا۔ جاپان کو 48ویں منٹ میں لگاتار تین پنالٹی کارنر ملے جو گول میں تبدیل نہ ہو سکے۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان سپر 4 مرحلے کا آخری راونڈ رابن لیگ میچ 4-4 سے برابری پر ختم ہوا۔ فائنل کے لحاظ سے یہ میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت اہم تھا۔ کوریا اور ملیشیا نے بہتر گول اوسط کی وجہ سے فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میچ کوریا اور ملیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago