Categories: کھیل کود

ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان، اگلے سال 23 ستمبر سے شروع ہوں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ ایشین گیمس اب سال کے بجائے آئندہ سال 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ اولمپک کونسل آف ایشیا نے منگل کے روز  اس کا اعلان کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح ہو کہ پہلے ایشیائی کھیلوں کا انعقاد اسی سال 10 سے 25 ستمبرکے درمیان ژجیانگ صوبے  کے دارالحکومت ہانگژو میں ہونا تھا۔ یہ چین کے مالیاتی دارالحکومت شنگھائی سے تقریباً 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمس کے ملتوی ہونے کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی تھی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے ایشین گیمس کو ملتوی کر دیاگیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
او سی اے نے منگل کے روز  ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ”ایشیائی اولمپک کونسل کو19ویں ایشین گیمس کی  نئی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، جو اب 23 ستمبر سے 8 اکتوبر 2023 تک ہانگژو میں منعقد ہوں گے“۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
او سی اے نے منگل کے روز کہا کہ نئی تاریخوں کا انتخاب ”دیگر بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ٹورنامنٹس سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے“۔ایشین گیمس عام طور پر پورے خطے سے 10000 سے زیادہ ایتھلیٹس کو راغب کرتے ہیں۔بلاشبہ ایشین گیمس۔2022کی نئی تاریخوں سے اعلان سے کھیل شائقین کو خوشی ہوئی ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago