نونتھابوری، 14جنوری (انڈیا نیریٹو)
یوکی بھامبری اور ساکیتھ مائنینی کی ٹاپ سیڈڈ ہندوستانی جوڑی نے ہفتہ کے روز یہاں بچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے بینکاک اوپن چیلنجر کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ۔ اے ٹی پی چیلنجر ٹور پر اس جوڑی کی 6ویںٹرافی ہے ۔
یہ یوکی۔ ساکیتھ کا ساتواں فائنل تھا۔ ہندوستانی جوڑی نے ایک گھنٹہ 50 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز فائنل میں کرسٹوفر رنگکاٹ اور اکیرا سینٹیلان کو شکست دی۔
گزشتہ سال جوڑی بنانے والے یوکی-ساکیتھ نے انڈونیشین-آسٹریلیا ئی جوڑی کو 2-6، 7-6 (7)، 14-12 سے شکست دی۔
یوکی-ساکیتھ نے گزشتہ سال اپریل اور اکتوبر کے درمیان چھ چیلنجر فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ہفتہ کوحاصل ہوئی جیت 28 سالہ یوکی کو اے ٹی پی ڈبلز رینکنگ میں کیریئر کے بہترین 90 تک پہنچا دے گی، جبکہ 35 سالہ ساکیتھ کے بھی کیریئر کے بہترین 74 ویں نمبر پر پہنچنے کی امید ہے ۔
ہندوستانی جوڑی اب سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں کھیلے گی جس میں انہیں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…