Categories: کھیل کود

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز: رنگا رنگ تقریب سے ہوا کامن ویلتھ گیمز کا آغاز

برمنگھم، 29 جولائی (ہ س)

برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں جمعرات دیر شب ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ 2022 کامن ویلتھ گیمز کا باضابطہ آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں برمنگھم کی تاریخ کا ایک نظارہ بخوبی نظر آیا۔ تقریب میں ادب، تعلیم، صنعت، موسیقی کے ساتھ ساتھ تاریخ کے سیاہ اوراق بھی کندہ کیے گئے۔

پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کارن وال 72 کاروں کے ایک قافلے کے ساتھ ایسٹن مارٹن کے مقام پر پہنچے۔ چارلس نے کامن ویلتھ گیمز میں ملکہ کا پیغام پہنچایا۔ پیغام میں، انہوں نے کہا، ”کھیل ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمارے تعلق کی یاد دلاتا ہے، ہم دنیا میں کہیں بھی ہوں، قوموں کے دولت مشترکہ خاندان کا حصہ ہیں۔“

ملکہ کے پیغام نے برمنگھم کو ایک اہم شہر کے طور پر بیان کیا ہے جس نے اپنی پوری تاریخ میں بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اپنایا۔ پیغام میں کہا گیا کہ ”یہ دولت مشترکہ کی بھرپور تنوع اور اتحاد کی علامت ہے اور ایک ایسا شہر ہے جو اب دوستی میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔“

تقریب کا سب سے پرکشش 10 میٹر اونچا بیل تھا۔ جسے بنانے میں 5 ماہ لگے۔ یہ برمنگھم کے اس تاریک ماضی کی ایک جھلک تھی، جب 19ویں صدی میں خواتین کے ساتھ گھنٹوں غیر انسانی سلوک کرکے بغیر کسی یا معمولی تنخواہ دیکر ایسی موٹی زنجیریں بنائی جاتی تھیں۔ اس کے نتیجے میں برمنگھم میں مزدوروں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے 1910 میں مشہور ہڑتال ہوئی۔ زنجیر بنانے والی خواتین 10 ہفتوں کے بعد جیت گئیں۔ نئی کم از کم اجرت کے نفاذ کے بعد اس کی ا?مدنی دوگنی ہو گئی۔ گرتا ہوا بیل کارکنوں کی جیت کی علامت ہے۔

ہندوستانی دستے کی قیادت دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور مردوں کی ہاکی کے کپتان من پریت سنگھ نے کی۔

اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، میرا بائی چانو، لولینا بورگوہین، بجرنگ پونیا، روی کمار دہیا، مانیکا بترا، ونیش پھوگٹ، تجندرپال سنگھ تور، ہیما داس اور امت پنگھل کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جن سے ہندوستان کو تمغے کی امید ہے۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کے 215 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو 19 کھیلوں کے شعبوں میں 141 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ خواتین کی ٹی 20 کرکٹ اس سال برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا آغاز کر رہی ہے، جس میں طلائی تمغے کے لیے ٹاپ آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم جمعہ کو کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ جب کہ خواتین کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ گھانا سے ہوگا۔

انگلش شہر برمنگھم میں جمعہ کو ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 5,000 سے زیادہ ایتھلیٹس ایکشن کے لیے تیار ہیں، تمام کھیلوں کے مقابلوں میں 1,875 تمغے داو پر ہوں گے اور پہلی بار کسی عالمی، کثیر کھیلوں کے ایونٹ میں مردوں سے زیادہ خواتین مد مقابلے ہوں گی۔

کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے 136 گولڈ میڈل ہیں جب کہ مردوں کے لیے 134 گولڈ میڈل ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے 66 تمغے جیتے تھے۔ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی 2010 میں آئی تھی۔ 2010 میں ہندوستان نے 38 گولڈ سمیت 101 تمغے جیتے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago